back to top

اے میرے خاوند !

اے میرے بھائی !

اے پیارے بیٹے !

جب تم اپنے گھر سے باہر نکلو گے تو تمہیں دو قسم کی عورتوں سے سابقہ کا پڑے گا 

*پہلی قسم :* 

ایسی عورت جو عزیز مصر کی بیوی والے مرض میں مبتلا ہوگی ۔ بن سنور کر ، خوشبوؤں میں نہا کر ، بے پردگی کے ساتھ بے حیا بن کر نکلی ہوگی ۔ اور زبان حال سے کہ رہی ہوگی : *”هيت لك” 

دوسری قسم : 

ایسی عورت جو با پردہ و با حجاب ہوگی ، لیکن حالات نے اسے حاجات و ضروریات کی انجام دہی کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا ہوگا ۔ اس کی زبان حال گویا ہوگی : *”حتى يصدر الرعاء و أبونا شيخ كبير”* 

لہذا پہلی قسم کی عورت کے ساتھ [حضرت یوسف علیہ السلام والا طرز عمل اختیار کرنا ، نگاہوں میں سرمۂ حیا لگا کر جھکائے رکھنا اور کہنا : *”معاذ الله*]

اور دوسری قسم کی عورت کے ساتھ [حضرت موسیٰ علیہ السلام کے طرز عمل کو اپنانا ، بہت ہی ادب کے ساتھ خدمت پیش کرکے اپنی راہ اپنا لینا *”فسقى لهما ثم تولى إلى الظل”* 

اس لیے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی عفت نے آپ کو حاکم مصر بنا دیا ۔

اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی خودداری و باوقار خدمت کے سبب اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے سرو سامانی کے عالم میں ٹھکانہ اور نیک صالح بیوی عطا فرمائی ۔

اللهم ارزقنا العفاف و الستر .

*عورت کے لباس باپ کی تربیت ، بھائی کی غیرت ، شوہر کی عزت نفس ، ماں کی نگہداشت ، اور ان سب سے قبل اس کے اللہ تعالیٰ سے تعلق کو بیان کر دیتے ہیں* ۔

اسی وجہ سے لوگوں نے حضرت مریم علیہا السلام سے کہا تھا : 

*يا أخت هارون ما كان أبوك امرأ سوء وما كانت أمك بغيا .*

حضرت مریم کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی ، باپ اور ماں کو بھی ذکر کیا ، کہ ان کی صلاح و دینداری میں لڑکی کی صلاح و عفت ہے ۔ 

ایک خاتون کہتی ہے : 

جب میں کسی لڑکی کو فیشن و نمائش میں اور بے حیا و تنگ لباس دیکھتی ہوں تو اس کے والدین کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی وعید ذہن میں گردش کرنے لگتی ہے :  

[ وقفوهم إنهم مسؤولون ] 

تو میں اور زیادہ با حیا بن جاتی ہوں تا کہ میرے والدین سے مجھ سے متعلق سوال نہ ہو !!! 

دنیا کی ساری حرام چیزیں جنت میں حلال ہو جائیں گی سوائے *”فحاشی و عریانی”* کے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے دونوں جہانوں میں حرام ہی رکھا ہے ۔ بلکہ لباس اور ستر پوشی تو ایک بہت بڑی نعمت ہے ؛ 

*”إن لك ألا تجوع فيها و لا تعرى”* 

جو بھی اس پیغام دوسروں تک پہنچائے اور اور انہیں شرم و غیرت دلائے اللّٰہ تعالیٰ ان پر اور ان کے اہل و عیال پر باران رحمت برسائیں اور اس پیغام کو ان کے میزان حسنات میں شامل فرمائیں ۔ امت کی بیٹیوں اور بیٹوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں ایمان پر مر مٹنے کا بے مثال جذبہ عطا فرمائیں ۔ آمین یا رب العالمین

اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ

 ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ *يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِى السِّلْمِ کَاۤ فَّةً ۖ وَّلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ ۗ اِنَّهٗ لَـکُمْ عَدُوٌّ...

بیوی – آپکی بھابھی!

میری سمجھ نہیں آتا لوگ اپنی بیویوں کی نسبت دوسروں کی طرف کیسے کردیتے ہیں۔اپنی بیوی کہتے ہوئے شرم آتی ہے؟ کیوں نہیں کہتے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

لمبا سجدہ (سچی کہانی)

*کبھی ایسا سوچا نہ تھا*مجھے خود سانس(Sans) کا مسئلہ تھا اور...

​ حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے

​ حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے

Hadith: 7 lucky people

Sahih Al Bukhari - Book of Obligatory Charity Tax...

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کی جاسکتی ہے؟

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب رہنمائی فرما...

استخارہ کی تعریف اور اس کا طریقہ

*مسئلہ #77**استخارہ کی تعریف اور اس کا طریقہ* سوال: استخارہ...

Hadith: Who is stronger

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

استاذکی ناراضگی

  حضرت مولانا جمشید صاحباستاذکی ناراضگی لمحہ لمحہ جان پر...

متعلقہ مضامین

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

کسان کا گھوڑا

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﺍﯾﮏ ﮔﮩﺮﮮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﻭﺍﺯﮮ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯﻟﮕﺎ. ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺍﺳﮯ...

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...