ایک آدمی کو اعتراض کرنے کی بہت عادت تھی ،
ہر بات پر اعتراض کرتا تھا ، اس کی بیوی اس کی وجہ سے بہت پریشان تھی ،
صاحب کو ناشتے میں انڈا کھانا بہت اچھا لگتا تھا
لیکن
مصیبت یہ تھی
اگر
وہ آمیلٹ بنا دیتی تو اعتراض ہوتا کہ
فرائی کرنا تھا
اگر
فرائی کر دیتی تو اعتراض ہوتا کہ آملیٹ بنانا تھا
ایک دن بیگم نے اپنی طرف سے حل سوچا اور ایک انڈے کا آملیٹ بنا دیا
اور
ایک انڈے کو فرائی کر دیا ،
اور
دونوں خاوند کے سامنے رکھ کر کھڑی ہوگی کہ آج تو اعتراض نہیں ہو گا جو کھانا ہو گا کھا لیں گے
خاوند دونوں انڈوں کو دیکھتا رہا
اور
پھر غصے سے بولا یہ کیا کیا ،
جس انڈے کو فرائی کرنا تھا اسکا آملیٹ بنا دیا اور جس کا آملیٹ بنانا تھا اسے فرائی کر دیا
بیوی یہ سن کر سر پکڑکر بیٹھ گئی
لیکن
میں سر نھیں پکڑو گا . ایسے لوگوں سے کہوں گا کہ دروازہ کھلا ہوا ہے……..
اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے