back to top

استاد محترم مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم نے ایک مرتبہ درس کے دوران اپنا ایک معمول بیان فرمایا۔* فرمانے لگے کہ میں دن بھر کئی فیصلے کرتا ہوں، مجھے دن بھر کئی حاجات پیش اتی ہیں، دن بھر مصروفیات کی وجہ سے ہر فیصلے سے قبل استخارہ نہیں کر سکتا، اور بار بار نوافل نہیں پڑھ سکتا، بسا اوقات مصروفیات میں یاد بھی نہیں رہتا، تو میرا برسوں کا یہ معمول ہے کہ میں دو نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھتا ہوں کیونکہ نوافل میں متعدد نیتیں کی جا سکتی ہیں۔ حضرت فرمانے لگے وہ پانچ نیتیں یہ ہیں:

(1) پہلی نیت صلاۃ التوبہ کی۔ 

(2) دوسری نیت صلاۃ الحاجات کی۔

(3) تیسری نیت صلاۃ الشکر کی۔

(4) چوتھی نیت صلاۃ الاستعانہ کی۔

(5) پانچویں نیت صلاۃ الاستخارہ کی۔

 ان پانچ نیتوں سے دو نفل پڑھتا ہوں۔

فرمانے لگے ان پانچ نیتوں کی برکت سے مجھے دن بھر کے سارے کاموں میں بہت آسانی اور عافیت ہو جاتی ہے۔

صلوۃ التوبہ سے دن بھر کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،

صلوۃ الحاجات سے دن بھر کی ساری ضروریات پوری ہوتی رہتی ہیں،

شکر سے ان تمام نعمتوں میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے اور پھر صلاۃ الاستعانہ سے دن بھر ہر کام میں اللّٰہ تعالی کی خاص الخاص مدد حاصل رہتی ہے۔

صلاۃ الاستخارہ کی نیت سے دن بھر مجھے فیصلہ کرنے میں بالکل تنگی نہیں ہوتی، بلکہ دو اور دو چار کی طرح میرے سامنے واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فیصلہ ہونا چاہیے۔

استاد محترم نے فرمایا یہ عمل جو دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ پڑھنا دن بھر رجوع الی اللّٰہ کا طریقہ ہے۔ اس طرح انسان کا گویا دن بھر اللّٰہ تعالی کی طرف رجوع رہتا ہے۔

واقعی استاد محترم دامت بركاتهم نے بڑی کام کی بات بتائی ہے۔ میں نے جب سے یہ پڑھا ہے الحمدللّٰہ آج تک ان نوافل کا معمول رکھا ہوا ہے اور ان نوافل کی برکت سے بہت فوائد و ثمرات سے مستفید ہوں۔

 *تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ دو رکعت نفل پانچ نیتوں کے ساتھ اہتمام کے ساتھ ادا کرنےکی کوشش کریں۔*

منقول۔۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: Two main blessings – Are you wasting them?

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر...

Hadith: The Most Superior Charity

Sahih Al Bukhari - Book of Obligatory Charity Tax...

ہمسائیوں سے نمک مانگ لیا

‏ ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...