back to top

بازار میں اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کئے جاتے تھے

از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی

اس دکان کے کھلتے ہی عورتوں کا ہجوم بازار کی طرف چل پڑا… سبھی دکان میں داخل ہونے کیلئے بے چین تھیں!

دکان کے داخلہ پہ بورڈ پر کچھ ہدایات اور شرائط لکھی تھیں:

“” >> اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک دفعا ہی داخل ہوسکتی ہے.

>> دکان کی 6 منزلیں ہیں، اور ہر منزل پر شوہروں کے اقسام کے بارے میں لکھا ہوا ہے.

>> خریدار عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے.

>> مگر ایک بار اوپر جانے کے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سواے باہر نکل جانے کے.””

ایک خوبصورت لڑکی کو دکان میں داخل ہونے کا موقع ملا….

پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر اچھے روزگار والے اور الله والے ہیں.”

لڑکی آگے بڑھ گئی….

دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر روزگار والے، الله والے ہیں، اور بچوں کو پسند کرتے ہیں.”

لڑکی پھر آگے بڑھ گئی….

تیسری منزل پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، اور خوبصورت بھی ہیں.”

یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کیلئے رک گئی مگر پھر یہ سوچ کر کہ چلو ایک منزل اور اوپر جا کر دیکھتے ہیں

چوتھی منزل کے دروازے پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، خوبصورت بھی ہیں، اور گھر کےکاموں میں مدد بھی کرتے ہیں.”

یہ پڑھ کر لڑکی کو غش سا آنے لگا، سوچا کہ ياﷲ ایسے بھی مرد ہیں دنیا میں..! وہ سوچنے لگی کہ یہاں سے شوہر خریدے اور گھر چلی جائے. مگر پھر بھی اس کا دل نہ مانا تو ایک منزل اور اوپر چلی گئی.

وہاں دروازہ پر لکھا تھا:

”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں، الله والے ہیں، بچوں کو پسند کرتے ہیں، بے حد خوبصورت ہیں، گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں، اور رومانٹک بھی ہیں”

اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے وہ خیال کرنے لگی کہ اس سے بہتر مرد بھلا اور کیا ہو سکتا ہے. مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ اگلی منزل اوپر چلی آئی.

یہاں بورڈ پر لکھا تھا:

”آپ اس منزل پر آنے والی 3338 ویں خاتون ہیں! اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے! یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ عورت کو مطمئن کرنا ناممکن ہے!

ہمارے اسٹور پر آنے کا شکریہ. سیڑھیاں باہر کی طرف جاتی ہیں. صبر و شکر کرنا سیکھیں .

دو دوست

حضرت شفیق بلخی اور حضرت ابراہیم بن ادہمؒ کے درمیان سچی دوستی تھی ، ایک مرتبہ شفیق بلخیؒ اپنے دوست ابراہیم بن ادہمؒ کے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

اللہ کو ہر بات کا پورا پورا علم ہے۔

سورہ النور آیت نمبر 64 اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰہِ مَا...

Great Reward for Taking Care of Orphans

Volume 7, Book 63, Number 224 : Narrated by...

عقیدہ آخرت اورعقیدہ وحی

 سورہ البقرۃ آیت نمبر 4 وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ  اُنۡزِلَ...

اللہ تعالیٰ کا علم عظیم

سورہ لقمٰن آیت نمبر 16  یٰبُنَیَّ اِنَّہَاۤ اِنۡ...

مالدار آدمی کبھی کسی کی مدد نہیں کرتا تھا

کسی محلے میں ایک امیر آدمی نے نیا مکان...

یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا...

متعلقہ مضامین

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...

پیزا بنانا چاہ رہی تھیں

خاتون خانہ پریشان تھیں۔ رات کو گھر میں دعوت تھی۔ پیزا بنانا چاہ رہی تھیں۔ سارا سامان لے آئی تھیں لیکن مشرومز لانا بھول...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی