ہماری ایک عزیزہ کے چہرے پر الرجی ہوگئی ان کو مجبوراً سگی بہن کے ہاں تقریب میں آنا پڑا ۔ہر ایک ان سے الرجی کی وجہ ہی دریافت کرتا رہا۔وہ بے چاری کئی درجن لوگوں کو بتا کر روہانسی ہو کر الگ جاکر بیٹھ گئی۔
مجلسوں کے بھی آداب ہوتے ہیں!!
ہر احساس زبان پر لانا ضروری نہیں ہوتا!!
ہمدردی کے پردے میں لوگوں کو دکھی نہ کیجئے!!
کبھی نظر آنے والی چیز کو نظر انداز بھی کر دیا کیجئے!!
لمحہ بھر کو سہی, آپ کی ذات سے ملنے والی خوشی دوسرے کے حوصلے بلند کر سکتی ہے اور۔۔۔
آپ کی ذات سے ملنے والا رنج مایوسی میں دھکیل سکتا ہے۔
یہ ضرور سوچ لیا کیجئے کہ یہ جملہ آپ سے پہلے کئی لوگ کہہ چکے ہیں۔
پھر اپنے لفظوں کا وزن کرکے زبان پر لائیے۔
لفظ پھول بھی ہوتے ہیں اور کانٹے بھی۔