سبق نمبر : 87
جماعت کی فضلیت
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
وارکعوا مع الراکعین
(بقرہ 43)
رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ یعنی باجماعت نماز پڑھو۔
ارشاد نبوی ہے
جماعت کی نماز انفرادی نماز سے 27 گنا ثواب کے اعتبار سے زیادہ ھے۔
(مسلم)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی باجماعت نماز پڑھنے کا اھتمام والتزام فرما سوائے بیماری کے چند ایام کے۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ھمیشہ جماعت کا اھتمام فرمایا ۔ جماعت صرف معذور اور منافق ھی چھوڑتے تھے۔ بیمار اگر دو آدمیوں کے سہارے چل سکتا تھا تو ضرور مسجد آتا تھا۔
اسلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ھدایت تھی۔ کہ نماز مسجد میں باجماعت پڑھو
(مسلم)
اس سے باجماعت نماز کی اھمیت اظہر من الشمس ھو گئی ھے
(بحمدہ تعالیٰ)
مفتی محمود الحسن لاہور