back to top

*سبق نمبر : 63*

 *﴿﴿اعادہ﴾﴾* 

 *ارکانِ نماز* 

 اگر ارکان میں سے ایک بھی چھوٹ گیا تو نماز باطل ھو جائےگی۔  خواہ بُھولے سے چُھوٹے یا جان بوجھ کر چھوڑا جائے

 *((اجمال))* 

 *1* . تکبیر تحریمہ

 *2* . قیام  

 *3* . قراءت

 *4* . رکوع

 *5* . سجدے

 *6* . قعود الاخیر بقدر تشھد

 *﴿﴿تفصیل﴾﴾* 

 *تکبیرِ تحریمہ*

یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔

نیت اور تکبیر تحریمہ کے درمیان ایسے فعل کے ساتھ فاصلہ نہیں ھونا چاھئے جو نماز کے منافی ھو ۔

تکبیر تحریمہ کے لئے ضروری ھے کہ وہ سیدھا کھڑے ھو کر کہی جائے۔

نیت تکبیر تحریمہ سے مؤخر نہیں ھونی چاہیے

اور تکبیر تحریمہ اتنی آواز سے کہی جائے کہ خود اپنے کان سنیں۔

 *قیام* :

قیام پر قدرت ھونے کی صورت میں ،  فرض نماز اور واجب نماز قیام کے بغیر صحیح نہیں ھو گی۔  البتہ نفل نماز قیام کے بغیر (بیٹھ کر)درست ھو گی باوجود قیام پر قدرت ھونے کے۔

 *قراءۃ*:

قراءت کے بغیر نماز درست نہیں۔

 فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل اور واجب کی تمام رکعتوں میں قراءت فرض ھے ۔

 فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں قراءت مستحب ھے۔ 

یہاں تک کہ مقتدی سے بھی قراءت ساقط ھو جاتی ھے۔

اس لئے کہ امام کی قراءت ھی مقتدی کی قراءت ھے۔ 

لھذا مقتدی کا ،  امام کے پیچھے ،  قراءت کرنا مکروہ ھے۔

 *رکوع*

رکوع کے بغیر نماز نہیں ھوتی۔

رکوع میں فرض مقدار یہ ھے کہ آدمی اتنا جھکے کہ اس کے ھاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔ 

اور کامل رکوع یہ ھے کہ آدمی اتنا جھکے کہ اس کا سر ، پیٹھ اور سرین برابر ھو جائیں ۔اور پیٹھ اس طرح سیدھی ھو کہ اس پر کوئی چیز رکھی جائے تو وہ گرے نہیں۔

 *سجود*

نماز بغیر سجود کے درست نہیں ھوتی۔ 

سجدے کی فرض مقدار یہ ھے کہ پیشانی کا کچھ حصہ ، ایک ھاتھ ، ایک گھٹنہ اور ایک پاؤں کا کچھ حصہ زمین پر ٹِک جائے۔

کامل سجدہ یہ ھے کہ پوری پیشانی ، ناک ، دونوں ھاتھ ،  دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں زمین پر ٹِک جائیں۔

 *قعود اخیرہ بقدر تشھد*

آخری التحیات میں اتنی دیر بیٹھنا جتنی دیرمیں آدمی “عبدہ ورسولہ”تک پڑھ سکے

 *نوٹ*

بعض فقھاء نے نماز سے اپنے ارادے سے نکلنے کو بھی فرائض میں شمار کیا ھے لیکن تحقیقی بات یہ ھے کہ وہ فرض نہیں بلکہ واجب ھے۔

ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ ﺑﻮﺟﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ

​ چند ایک قدم چل کر اس مقام پر پہنچ گیا جہاں لوگ نماز جنازہ کے لیے جمع ھو چکے تھے آگے چارپائی دھری تھی...

محرم وہ عورتیں ھوتی ھیں جن سے ھمیشہ ھمیشہ کیلئے نکاح نہیں

محرم وہ عورتیں ھوتی ھیں جن سے ھمیشہ ھمیشہ کیلئے نکاح نہیں ھوسکتا اور غیر محرم وہ عورتیں ھیں جن سے نکاح ھوسکتا ھے۔...

جذباتی فیصلے

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

اچھی باتیں کام کی باتیں

درخت پر اوقات سے زیادہپھل لگ جائیںتو اس کی ڈالیاںٹوٹنا...

Hadith: Allah will fulfill your needs if …

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: Show Off

Narrated Jundub (Radi-Allahu 'anhu): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa...

Hadith; have dog ?

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation...

Hadith: during Friday khutba

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn...

نجومی کے پاس جانا

*مسئلہ #73* *نجومی کے پاس جانا* سوال: کیا نجومی کو ہاتھ دکھانا...

ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﮐﭽﮭﻮﺍ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ

ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﮯ ﻧﮯ ﮐﭽﮭﻮﺍ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔۔۔۔۔ ...

اک گڑیا رانی بول اٹھی

جند باپ کی سن کا ڈول اٹھی اک گڑیا رانی...

متعلقہ مضامین

​ایک شخص کا ایک بیٹا روز رات کو دیر سے آتا

ایک شخص کا ایک بیٹا تھا روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟  تو جھٹ سے...

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی ایک پرانے مکان پر نظر پڑی، اُس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا ہی تھا کہ ساتھ...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...