back to top

میں نے جب حضرت مریم علیہ السلام کا قصہ پڑھا تو مجھے اُنکی برداشت پر رشک آیا،

پھر اسے اپنے لئے سوچا کہ اگر یہ سب میرے ساتھ ھوتا؟

تو میرے رونگٹے کھڑے ھو گئے کہ جو لوگ ان کو باتیں سناتے تھے اگر میرے اوپر ھوتیں تو؟ ۔۔۔۔

ناقابل برداشت

میں نے حضرت آسیہ علیہ السلام کا قصہ پڑھا جو کہ فرعون کی زوجیت میں تھیں، تو اُن کے صبر پر رشک آیا،

اگر آج ھماری کسی بہن کا شوھر انہیں کچھ کہہ دے تو آسمان بول بول کر سر پر اٹھا لیتی ھیں۔۔۔

حضرت ابراھیم علیہ السلام کی پیدائش ھی بت تراش کے گھر ھوئی، گھر سے نکالے گئے،

اپنا باپ ھی بیٹے کو جلانے کے لیے لکڑیاں اٹھا اٹھا کر لاتا تھا،

لیکن امتحان میں کامیاب ھوئے تو ویران بیابان میں اکلوتی اولاد کو چھوڑا، اللّٰہ اکبر،

پھر قربانی دینے کا حکم، تو اپنے پیارے بیٹے کو قربان کرنے چل پڑے ۔۔۔

آج کسی مرد میں ھے اتنا حوصلہ، اتنی ہمت؟؟؟ 

کبھی بھی نہیں۔

حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری، سب کچھ چلا گیا اولاد، مال، بیویاں، سب کچھ، تکلیف ہی تکلیف ،لیکن آزمائش پر صبر کیا، آج ھے کسی میں اتنا صبر؟؟؟

بالکل نہیں۔

حضرت یوسف علیہ السلام کو بچپن میں ان کے والد سے بھائیوں نے دور کر کے کنویں میں پھینکا، پھر غلام کے طور پر قیمت لگائی گئی، قید کاٹی، لیکن صبر کیا اور آج اگر ایسا کسی کے ساتھ ھو، تو شکوہ شروع، کہ اللّٰہﷻ میرے ساتھ ھی ایسا کیوں؟؟؟

رسول اللّٰہﷻ، حضرت محمد ﷺ نے یتیمی میں آنکھ کھولی، پھر ماں بھی چھوڑ گئیں اور مختلف آزمائشوں سے گزرتے نبوت کے مقام تک پہنچے، 

غزوات، بھوک، دشمنوں سے مسلسل آزمائش کی زندگی، کیا آج کوئی کر سکتا ھے یہ سب برداشت؟؟؟

بالکل نہیں۔

تو کیا یہ مثالیں ھمارے لیے کافی نہیں کہ مسلمان کی زندگی آزمائش ھوتی ھے، اور ھمیں بھی زندگی کا ایسے ھی امتحان دینا ھے اور اسی طرح صبر کرنا ھے، دشمنوں کو معاف کرنا ھے، صلہ رحمی کا سلسلہ جاری رکھنا ھے۔

ھاں واقعی! یہ زندگی گرم صحرا کی تپتی دھوپ کی مانند ھے اور ھمیں گرم ریت پر لیٹ کر سینے پر بھاری بھرکم پتھر کا بوجھ اٹھا کر؛ کبھی کچھ اس سے بڑی آزمائش ھو، سلگھتے کوئلوں پر لیٹ کر چمڑی جلا کر امتحان دیتے ھوئے بس احد، احد، احد پکارنا ھے۔

جنت ایسے ھی نہیں مل جانی، مومنوں کی سنت پر چلنا ھو گا، صبر کے ساتھ آزمائش پر پورا اترنا ھو گا۔

*وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍمِّنَ الۡخَوۡفِ وَ الۡجُوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ۔* 

البقرہ﴿۱۵۵﴾ۙ

ترجمہ:-

اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے،  دشمن کے ڈر سے،  بھوک پیاس سے،  مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

*اللّٰہﷻ* مُشکلات،تکالیف،پریشانیوں اور آفات میں آپ کا، میرا اور سب کا حامی و ناصر هو،

آمین یا ربّ العالمین!

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

دل کا زنگ کیسے صاف کریں ؟

دو عجیب وغریب نعمتیں

ایک توبہ اور دوسری نیت ، یہ دونوں عجیب وغریب اس لیے ہیں کہ نیت کا کام ہے کہ معدوم چیز کو موجود بنا...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

ظلم اور شرک

سورہ لقمٰن آیت نمبر 13 وَ اِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِابۡنِہٖ...

بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا

ايک بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا...

ﺟﺞ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻏﯽ

Ye post yahan say remove ker di gaee hai.سبزی...

Hadith: Who is rich? The definition

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The...

فال اور اُلّو. اظہارالحق

اُس سے تعارف اُس وقت ہوا جب...

Hadith: who is best among you?

Sahih Al Bukhari - Book of Virtues Of The...

متعلقہ مضامین

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...