تہجد کیا ہے
تہجد میں اسکی تعریف کی جاتی ہے،
اپنے گناہوں پر رویا جاتا ہے،
اپنے مسئلے روتے ہوئے بیان کر دینے ہوتے ہیں،
بتا دینا ہوتا ہے کہ ہم کتنے فقیر ہیں اور وہ کتنا سخی،
اور یہ کہ اس سے زیادہ اچھا چاہنے والا ہمارا کبھی کوئی نہیں تھا نہ کبھی ہو گا
بس بات کرنی ہوتی ہے،
عرضی پھینکنی ہوتی ہے،
اسے بتانا ہوتا ہے کہ میں آرہا ہوں اسکے پاس، مجھے آتے رہنے دیجیئے گا،
مجھے بتانے دیجیئے گا کہ میں کیا محسوس کر رہا ہوں۔۔۔
بس یہ ہے تہجد۔۔
دل کا سکون۔۔۔
بات کر لی اس سے اب راحت ہی راحت۔۔۔