back to top

تاریخِ اسلام کا کتنا عبرت ناک منظر تھا جب معتصم باللہ

آھنی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑا __چنگیز خان کے

پوتے ھلاکو خان کے سامنے کھڑا تھا ….!

کھانے کا وقت آیا تو …… ھلاکو خان نے خود سادہ برتن

میں کھانا کھایا اورخلیفہ کے سامنے سونے کی طشتریوں

میں ھیرے ،، جواھرات رکھ دیئے ….!

پھر معتصم سے کہا ؛

” جو سونا ، چاندی تم جمع کرتے تھے اُسے کھاؤ ‘‘

بغداد کا تاج دار بے چارگی و بے بسی کی تصویر بنا کھڑا

تھا __ بولا ؛ ’’ میں سونا کیسے کھاؤں ‘‘

ھلاکو نے فوراً کہا __؛

’’ پھر تم نے یہ سونا اور چاندی جمع کیوں کیا تھا “

وہ مسلمان جسے اُسکا دین ہتھیار بنانےاور گھوڑے

پالنے کیلئے ترغیب دیتا تھا ..کچھ جواب نہ دے سکا..

ھلاکو خان نےنظریں گھماکر محل کی جالیاں اورمضبوط

دروازے دیکھے …

اور سوال کیا ؛

’’ تم نے اِن جالیوں کو پگھلا کر آھنی تیر کیوں نہ بنائے؟

تم نے یہ جواھرات جمع کرنےکی بجائےاپنے سپاھیوں کو

رقم کیوں نہ دی __ تاکہ وہ جانبازی اور دلیری سے میری

افواج کا مقابلہ کرتے ؟؟

خلیفہ نے تاسف سے جواب دیا __

’’ اللہ کی یہی مرضی تھی “

ہلاکو نے کڑک دار لہجے میں کہا … ؛

’’ پھر جو تمہارے ساتھ ھونے والا ھے ، وہ بھی خدا ھی

کی مرضی ھو گی … “

پھر ھلاکو خان نے معتصم باللہ کو مخصوص لبادےمیں

لپیٹ کر گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روند ڈالا ..

اور _ بغداد کو قبرستان بنا ڈالا ……!!

ھلاکو نے کہا ؛

” آج میں نے بغداد کو صفحہ ھستی سے مٹا ڈالا ھے اور

اب دنیا کی کوئی طاقت __ اسے پہلے والا بغداد نہیں

بنا سکتی …” اور ایسا ھی ھوا …

تاریخ تو فتوحات گنتی ھے _ محل، لباس، ھیرے

جواھرات اور انواع و اقسام کے لذیذ کھانے نہیں …..!!

تصور کریں _جب یورپ کے چپے چپے پر تجربہ گاھیں

اور تحقیقی مراکز قائم ھو رھے تھے __ تب یہاں

ایک شہنشاہ دولت کا سہارا لیکر اپنی محبوبہ کی یاد میں

تاج محل تعمیر کروا رھا تھا …..

 اور اسی دوران برطانیہ

کا بادشاہ اپنی ملکہ کے دوران, ڈلیوری فوت ھو جانے پر

ریسرچ کے لیئے __ برطانیہ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل

سکول بنوا رھا تھا …..!!

جب مغرب میں __علوم و فنون کے بم پھٹ رھے تھے،

تب __ یہاں تان سین جیسے گویئے نت نئے راگ ایجاد

کر رھے تھے اور نوخیز خوبصورت و پر کشش رقاصائیں

شاھی درباروں کی زینت و شان اور وی.آئی. پیز تھیں..!

جب _ انگریزوں ، فرانسیسیوں اور پرتگالیوں کے بحری

بیڑے برصغیر کے دروازوں پر دستک دے رھے تھے ,, تب

ھمارے اَرباب, اختیار شراب و کباب اور چنگ و رباب سے

مدھوش پڑے تھے ….!

تن آسانی ، عیش کوشی اور عیش پسندی نے کہیں کا

نہیں چھوڑا __ ھمارا بوسیدہ اور دیمک زدہ نظام

پھیلتا چلا گیا ….

کیونکہ__تاریخ کو اِس بات سے کوئی غرض نہیں ھوتی

کہ ,,, حکمرانوں کی تجوریاں بھری ھیں __ یا خالی ؟

شہنشاھوں کے تاج میں ھیرے جڑے ھیں __ یا نہیں ؟

درباروں میں __ خوشامدیوں ، مراثیوں ، طبلہ نوازوں

طوائفوں ، وظیفہ خوار شاعروں اور جی حضوریوں کا

جھرمٹ ھے _ یا نہیں؟؟

تاریخ کوصرف کامیابیوں سےغرض ھوتی ھے

اور تاریخ کبھی ,,,, عذر قبول نہیں کرتی ..!!!

اگر اس کی کوئی ایک عادت اسے ناپسند ہے تو کوئی دوسری عادت پسند بھی ہے

Mishkat ul Masabeeh Hadees # 3240  وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ...

صدقہ کا بہترین اصول

گذشتہ سال اکتوبر  میں  بندہ  حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم  کے دفتر میں بغرضِ ملاقات موجود تھا۔ اس دوران...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Legal or Illegal Earning

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

مکان کا پرنالہ

✔سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی...

ہلاکو خان کا گھوڑا

دنیا کا ظالم و وحشی ترین انسان ہلاکو خان...

گھر کی تمام مستورات سے کہا کہ تمام زیورات اتار دیں

حضرت نے ایک بار گھر کی خواتین کے ساتھ...

Hadith: Reward for being nice to the debt payers

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

متعلقہ مضامین

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھے… کھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...