back to top

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟


آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟

• کوئی پریشانی نہ ہونے کے باوجود بھی دل اداس رہنا
• ان گنت فکر مندیاں
• لا محدود دشواریاں
• بیماری اور تنگ دستی
• بے اولادی
• پیداوار میں کمی
• کاروبار کی ناکامی
• گناہوں کا پچھتاوہ اور پشیمانی
• بیٹے بیٹیوں کی شادی میں رکاوٹ
• رزق میں کمی
• ناکام مستقبل کا دھڑکا
• نماز و عبادات میں دل نہ لگنا
• خاندانی مسائل
• قرضوں کا بوجھ
• نوکری کا نہ ملنا

لیجیئے حل آپکی خدمت میں پیش ہے

اور وہ ہے کثرتِ استغفار

جی
ہاں: کثرتِ استغفار سے جہاں گناہوں کی معافی ہوتی ہے، وہاں دنیا کے سارے
مسائل بھی حل ہوتے ہیں، قرآن پاک کی یہ آیات ملاحظہ کیجیئے

فَقُلْتُ
اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّہُ كَانَ غَفَّارًا ۔ يُرْسِلِ السَّمَاءَ
عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ۔ وَيُمْدِدْكُمْ بِأمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل
لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أنْہَارًا ۔ (سورۃ نوح 10-11-12)

ترجمہ:۔ “گناہ بخشواؤ اپنے رب سے بے شک وہ ہے، بخشنے والا، وہ کثرت سے تم
پر بارش بھیجے گا اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے
باغات بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمادے گا۔”
سرکارِ دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک سنئے:

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا : جو شخص استغفار میں لگا رہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر
دشواری سے نکلنے کا راستہ بنادیں گے اور ہر فکر کو ہٹاکر کشادگی فرمادیں
گے اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیں گے، جہاں سے اس کو دھیان بھی نہ ہوگا۔
(ابوداؤد)


اب اسلاف کی ایک حکایت بھی سنئے
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ
علیہ سے کسی نے قحط سالی کی شکایت کی ، یعنی بارش نہ ہونے کی، تو انہوں
نے فرمایا: استغفار کرو، دوسرے نے تنگدستی کی شکایت کی،تو اس کو بھی
فرمایاکہ : استغفار کرو، تیسرے آدمی نے اولاد نہ ہونی کی شکایت کی،تو اس
کو بھی فرمایاکہ: استغفار کرو، چوتھے نے شکایت کی کہ  پیداوار زمین میں
کمی ہے،تو ان کو بھی فرمایاکہ: استغفار کرو

اب علمائے حق کی بھی سنئے، وہ لوگوں کے مسائل کا کیا حل پیش کرتے ہیں:
سوال:میرا
مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت گناہ کیے ہیں، جھوٹ دھوکہ اور
دوسرے گنا کبیرہ ، زندگی کا ہر گناہ کیا ہے میں نے ۔ میں توبہ کرنا چاہتا
ہوں لیکن ڈر لگتا ہے کہ میرے گناہوں کا سب کو پتہ چل جائے گا تو کیا ہوگا
کون میرے ساتھ شادی کرے گا۔ دوسر مسئلہ یہ ہے کہ مجھے نوکری نہیں مل رہی
اور میں نے کچھ رقم قرض لی تھی اور اب کوئی ایسا رستہ نہیں کہ میں وہ رقم
واپس کر سکوں۔ پلیز میری مدد کریں؟
جواب:آپ سچے دل سے رو دھو کر توبہ کریں اور آنئدہ ایسی ذندگی گزارنے سے بچنے کا عہد کریں اور صبح شام 100 دفعہ یہ ورد کریں
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________

سوال:ہم 6 بہنیں ہیں اور 2 بھائی 2 بہنوں کی شادی 10 سال پہلے ہوئی
تھی اُسکے بعد اب ایک بہن کی شادی ہوئی ہے اور ہم باقی 3 بہنیں رہ گئی ہیں
جو بھی رشتہ آتا ہے بات بنتے بنتے رہ جاتی ہے برائے مہربانی اسکا حل
بتایئے؟
جواب:شادی بیا کے معاملات اللہ سبحان وتعالی کے ہاتھ میں ہوتے
ہیں اگر کوئی تنگی آجائے تو کثرت سے استغفار اور توبہ کرنے سے وہ تنگی دور
ہوجاتی ہے۔ آپ صبح و شام 100 دفعہ یہ ورد کیا کریں اللہ خیر کرے گا
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
سوال:ہر وقت دل اُداس و پریشان رہتا ہے حالانکہ کوئی ٹینشن بھی نہیں ہے؟
جواب:نماز پنجگانہ پابندی سے ادا کیا کریں اور صبح شام 100 دفعہ یہ ورد کیا کریں
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
سوال:میرا
بھائی پہلے نماز پڑھتا تھا بلکہ نماز کے وقت ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے چلا
جاتا تھا پر اب وہ نماز پڑھنے بھی نہیں جاتا اور ابو بھی بیمار ہیں لگتا
ہے نظر لگ گئی ہے آپ کوئی دعا بتادیں؟
جواب:آپ اپنے بھائی کو
باقاعدگی سے دوبارہ نماز ادا کرنے کی تلقین کریں اور کثرت سے توبہ اور
استغفار کریں اللہ تعالی آپ کے معاملات سوار دیں گا۔
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
سوال:میری
دوست کا بیٹا دوبئی میں نوکری کے لیے گیا وہاں ایک جھوٹے کیس میں گرفتار
ہوگیا ایک ماہ ہونے کو ہے پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اسکا کفیل رات کو
کہتا ہے کہ میں آؤں گا تو صبح نہیں آتا کوئی وظیفہ بتایئے تاکہ اُس بیچارے
کی رہائی ممکن ہوسکے؟
جواب:اُسکے گھر والوں کو چاہیے کہ سب مل کر صبح و شام سو دفعہ یہ ورد کریں
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
سوال:میں
سعٰودیہ میں نوکری کرتا ہوں میں نے 2007 میں یہاں شادی کی تھی لیکن شادی
کے صرف تین مہینے کے بعد میری بیوی چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھ سے ناراض ہو
کے گھر چلی گئی اور طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ وہ پریگنینٹ بھی تھی اور 2008
میں اللہ نے مجھے ایک پیارا سا بیٹا بھی دیا۔ ہم نے سوچا تھا کہ شاید بچے
کی وجہ سے وہ بدل جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور اُس نے بچے کو نانی
کے گھر پہ چھوڑ کے خود کالج میں داخلہ لے لیا اور ایک نوکری بھی شروع کر
دی۔ مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا کہ میرے بچے کے پاس نہ ماں ہو اور نہ باپ۔
محتصر یہ کے میں اُسے طلاق دینے پر راضی ہو گیااگر مجھے وہ میرا بچہ دے
دے۔میں نے دوسری شادی کر لی اور اُسے طلاق دے دی اور بچہ واپس لے لیا لیکن
میری دوسری بیوی بچے کو ماں کا پیار نہیں دیتی میں بہت پریشان ہوں اور
اپنی پہلی بیوی کو واپس لانا چاہتا ہوں۔ ایک بات یہاں کہتا چلوں کہ میری
پہلی بیوی کے خاندان میں مجھ سے پہلے تین رشتے موجود تھے لیکن میری بیوی
نے اُن سے شادی کا انکار کردیا تھا۔ جب میرے ساتھ شادی ہوئی تھی تو اُسکے
رشتہ داروں نے اُلٹی سیدھی حرکتیں شروع کر دی کے میرا نکاح ٹوٹ جائے اور
مجھے شک ہے کسی غلط عمل کے زریعے ہماری طلاق ہوئی ہے۔ پلیز مجھے کوئی
وظیفہ بتایئے کہ میں اپنی بیوی کو واپس لا سکوں اور جو اس جادو کا اثر ختم
کردے۔ جزاک للہ
جواب:آپ صبح و شام 100 مرتبہ یہ ورد کریں
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
اللہ آپ کی مدد کرے گا۔ پہلی بیوی سے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے اور دوسری بیوی کو بھی مت چھوڑیے گا۔
________________________________________
سوال:میں اک مسلمان ہون اور ایک غیر مسلم ملک میں رہتا ہوں کبھی کبھی مجھ سے گنا ہو جاتے ہیں کیا اللہ مجھے معاف کر دے گا؟
جواب:آپ سچے دل سے توبہ کریں پانچ وقت نماز کی پابندی کریں، قرآن پاک کی تلاوت کریں روزانہ صبح شام سو مرتبہ استغفار کریں
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
________________________________________
سوال:ہم 6 بہنیں ہیں دو شادی شدہ ہیں‌گھر میں غربت ہے سب بہت پریشان ہیں کوئی حل تجویز کریں؟
جواب:آپ کی فیملی کے تمام لوگ صبح شام 100 دفعہ یہ ذکر کیا کریں۔
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
اللہ تعالٰی آپ کے تمام مسائل حل کر دیں‌گے۔ انشئا اللہ
________________________________________
سوال:ہم
6 بہنیں ہیں اور 2 بھائی 2 بہنوں کی شادی 10 سال پہلے ہوئی تھی اُسکے بعد
اب ایک بہن کی شادی ہوئی ہے اور ہم باقی 3 بہنیں رہ گئی ہیں جو بھی رشتہ
آتا ہے بات بنتے بنتے رہ جاتی ہے برائے مہربانی اسکا حل بتایئے؟

جواب:شادی بیا کے معاملات اللہ سبحان وتعالی کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اگر کوئی
تنگی آجائے تو کثرت سے استغفار اور توبہ کرنے سے وہ تنگی دور ہوجاتی ہے۔
آپ صبح و شام 100 دفعہ یہ ورد کیا کریں اللہ خیر کرے گا
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
سوال:میرا
سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر میں بہت پریشانی ہے بہنوں کے رشتے نہیں ہورہے
اور میری نوکری بہی نہیں لگ رہی آپ کوئی عمل بتا دیں والد کا انتقال ہوگیا
ہےاور میں ایک ہی بیٹا ہوں میری رہنمائی فرمائے
جواب:قران مجید اور
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کے مطالعے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ
انسان اگر تقوٰی اختیار کر لے اور کثرت سے توبہ استغفار کرے تو اللہ تعالی
اسکے لیے تنگیوں سے نکالنے کا رستہ دکھا دیتے ہیں۔۔ آپ صبح و شام 100
دفعہ یہ ورد کیا کریں اللہ خیر کرے گا
اَستَغفِرُ اللہَ الّذِی لا اِلٰہَ اِلاّ ھُو الحَیّ ُ القَیُّوم وَاتُوبُ اِلَیہِ
________________________________________
حرفِ آخر
لوگ
دشواریوں کو ختم کرنے اور تفکرات سے نجات پانے اور رزق حاصل کرنے کے لئے
نجانے کیا کیا جتن کرتے ہیں، لیکن استغفار میں نہیں لگتے جوکہ بہت آسان
نسخہ ہے، جس پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ ہے
کہ استغفار میں لگنے والا بندہ مذکورہ فوائد حاصل کرے گا۔ دیگر مستغفرین و
تائبین (توبہ و استغفار کرنے والوں) کے لئے بھی ان ہی انعامات کا وعدہ
فرمایا گیا ہے جو متقین کو عطا ہوں گے ( فضائل توبہ و استغفار، ص:۲۶) لہٰذا
ہمیں گناہوں پر سچے دل سے استغفار کرنا چاہئے، تاکہ ہم بھی مذکورہ
انعامات کے مستحق ہوسکیں۔

Picture: Maryam Zamani Masjid Lahore

If You Have Opressed Someone – Read This

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book 043, Hadith Number 629. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira Razi Allah Anhu: Allah's Apostle Peace Be...

کڑهائی کھاتے ہیں

ایک دن میں اپنے امی ابو کے ساتھ رسٹورنٹ کهانا کهانے گیا، وہاں ہمارے علاوه ایک جوان زوج اور ایک ستر اسی ساله...

Hadith: about sa’ad RA

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Islam does not recommend begging at all

Narrated Az-Zubair bin Al 'Awwam (Radi-Allahu 'anhu): ...

The Prohphet Mohammad PBUH ate Chicken

Sahih Al Bukhari - Book of Hunting, Slaughtering Volumn 007,...

The Attitude of Gratitude – The Psychology Behind Shukr

Bela Khan: She opens her wardrobe. Two dozen dresses—...

Story: The king the poor man

There was a king who decided to take a...

انسانی گردے کی قیمت

انسانی گردے کی قیمت

صلوٰۃالتسبیح

صلوٰۃالتسبیح چاررکعت نمازہوتی ہے۔ یہ نمازرسول اللہﷺ نےاپنےچچاحضرت عباس رضی...

متعلقہ مضامین

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

سعودی عرب کا معروف طبیب

اس کا نام ڈاکٹر احمد تھا اور وہ سعودی عرب کا معروف طبیب تھا۔ لوگ اس سے مشورہ لینے کے لیے کئی کئی دن...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...