back to top

​​

​​

ماں کی محبت سے متعلق ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ ملک خداداد خان صاحب کی فرستادہ دل کو چھو لینے والی اور اردو ادب کی ایک شاھکار تحریر ۔
ہمیں اماں جی اس وقت زہر لگتیں جب وہ سردیوں میں زبردستی ہمارا سر دھوتیں لکس ، کیپری ، ریکسونا کس نے دیکھے تھے ….. کھجور مارکہ صابن سے کپڑے بھی دھلتے تھے اور سر بھی- آنکھوں میں صابن کانٹے کی طرع چبھتا … اور کان اماں کی ڈانٹ سے لال ہو جاتے

 !!!
 

ہماری ذرا سی شرارت پر اماں آگ بگولہ ہو جاتیں… اور کپڑے دھونے والا ڈنڈا اٹھا لیتیں جسے ہم “ڈمنی” کہتے تھے … لیکن مارا کبھی نہیں- کبھی عین وقت پر دادی جان نے بچا لیا … کبھی بابا نے اور کبھی ہم ہی بھاگ لئے …
گاؤں کی رونقوں سے دور عین فصلوں کے بیچ ہمارا ڈیرہ تھا – ڈیرے سے پگڈنڈی پکڑ کر گاؤں جانا اماں کا سب سے بڑا شاپنگ ٹؤر ہوا کرتاتھا … اور اس ٹؤر سے محروم رہ جانا ہماری سب سے بڑی بدنصیبی
 

اگر کبھی اماں اکیلے گاؤں چلی جاتیں تو واپسی پر ہمیں مرنڈے سے بہلانے کی کوشش کرتیں …. ہم پہلے تو ننھے ہاتھوں سے اماں جی کو مارتے …. ان کا دوپٹا کھینچتے … پھر ان کی گود میں سر رکھ کر منہ پھاڑ پھاڑ کر روتے-
کبھی اماں گاؤں ساتھ لے جاتیں تو ہم اچھلتے کودتے خوشی خوشی ان کے پیچھے پیچھے بھاگتے ….. شام گئے جب گاؤں سے واپسی ہوتی تو ہم بہت روتے…..ہمیں گاؤں اچھا لگتا تھا ” ماں ہم گاؤں میں کب رہیں گے ” میرے سوال پر اماں وہی گھسا پٹا جواب دیتیں ….” جب تو بڑا ہوگا … نوکری کرے گا … بہت سے پیسے آئیں گے … تیری شادی ہوگی … وغیرہ وغیرہ … یوں ہم ماں بیٹا باتیں کرتے کرتے تاریک ڈیرے پر آن پہنچتے …
مجھے یاد ہے گاؤں میں بابا مظفر کے ہاں شادی کا جشن تھا- وہاں جلنے بجھنے والی بتیاں بھی لگی تھیں اور پٹاختے بھی پھوٹ رہے تھے- میں نے ماں کی بہت منّت کی کہ رات ادھر ہی ٹھہر جائیں لیکن وہ نہیں مانی- جب میں ماں جی کے پیچھے روتا روتا گاؤں سے واپس آرہا تھا تو نیت میں فتور آگیا اور چپکے سے واپس گاؤں لوٹ گیا…..
شام کا وقت تھا …. ماں کو بہت دیر بعد میری گمشدگی کا اندازہ ہوا- وہ پاگلوں کی طرع رات کے اندھیرے میں کھیتوں کھلیانوں میں آوازیں لگاتی پھری – اور ڈیرے سے لیکر گاؤں تک ہر کنویں میں لالٹین لٹکا کر جھانکتی رہی –
رات گئے جب میں شادی والے گھر سے بازیاب ہوا تو وہ شیرنی کی طرع مجھ پر حملہ آور ہوئیں- اس رات اگر گاؤں کی عورتیں مجھے نہ بچاتیں تو اماں مجھے مار ہی ڈالتی

 
ایک بار ابو جی اپنے پیر صاحب کو ملنے سرگودھا گئے ہوئے تھے- میں اس وقت چھ سات سال کا تھا- مجھے شدید بخار ہو گیا- اماں جی نے مجھے لوئ میں لپیٹ کر کندھے پر اٹھایا اور کھیتوں کھلیانوں سے گزرتی تین کلو میٹر دور گاؤں کے اڈے پر ڈاکٹر کو دکھانے لے گئیں- واپسی پر ایک کھالے کو پھلانگتے ہوئے وہ کھلیان میں گر گئیں … لیکن مجھے بچا لیا … انہیں شاید گھٹنے پر چوٹ آئ … ان کے مونہہ سے میرے لئے حسبی اللہ نکلا … اور اپنے سسرال کےلئے کچھ ناروا الفاظ … یہ واقعہ میری زندگی کی سب سے پرانی یاداشتوں میں سے ایک ہے ….
یقیناً وہ بڑی ہمت والی خاتون تھیں-اور آخری سانس تک محنت مشقت کی چکی پیستی رہیں …
پھر جانے کب میں بڑا ہوگیا اور اماں سے بہت دور چلا گیا…
سال بھر بعد جب گھر آتا…..تو ماں گلے لگا کر خوب روتی لیکن میں سب کے سامنے ھنستا رہتا- پھر رات کو جب سب سو جاتے تو چپکے سے ماں کے ساتھ جاکر لیٹ جاتا اور اس کی چادر میں منہ چھپا کر خوب روتا-
ماں کھیت میں چارہ کاٹتی اور بہت بھاری پنڈ سر پر اٹھا کر ٹوکے کے سامنے آن پھینکتی- کبھی کبھی خود ہی ٹوکے میں چارہ ڈالتی اور خود ہی ٹوکہ چلاتی – جب میں گھر ہوتا تو مقدور بھر ان کا ہاتھ بٹاتا- جب میں ٹوکہ چلاتے چلاتے تھک جاتا تو وہ سرگوشی میں پوچھتیں … ” بات کروں تمہاری فلاں گھر میں ….؟؟ ”
وہ جانتی تھی کہ میں پیداٰئشی عاشق ہوں اور ایسی باتوں سے میری بیٹری فل چارج ہو جاتی ہے-
پھر ہم نے گاؤں میں گھر بنا لیا … اور ماں نے اپنی پسند سے میری شادی کر دی-
میں فیملی لے کر شہر چلا آیا اور ماں نے گاؤں میں اپنی الگ دنیا بسا لی-
وہ میرے پہلے بیٹے کی پیدائش پر شہر بھی آئیں …. میں نے انہیں سمندر کی سیر بھی کرائ…کلفٹن کے ساحل پر چائے پیتے ہوئے انہوں نے کہا ” اس سمندر سے تو ہمارے ڈیرے کا چھپڑ زیادہ خوبصورت لگتا ہے….
ماں بیمار ہوئ تو میں چھٹی پر ہی تھا… انہیں کئ دن تک باسکوپان کھلا کر سمجھتا رہا کہ معمولی پیٹ کا درد ہے … جلد افاقہ ہو جائے گا … پھر درد بڑھا تو شہر کے بڑے ھسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ جگر کا کینسر آخری اسٹیج پر ہے ……
خون کی فوری ضرورت محسوس ہوئ تو میں خود بلڈ بینک بیڈ پر جا لیٹا …. ماں کو پتا چلا تو اس نے دکھ سے دیکھ کر اتنا کہا…” کیوں دیا خون…خرید لاتا کہیں سے…پاگل کہیں کا

 “
میں بمشکل اتنا کہ سکا …. ” اماں خون کی چند بوندوں سے تو وہ قرض بھی ادا نہیں ہو سکتا … جو آپ مجھے اٹھا کر گاؤں ڈاکٹر کے پاس لیکر گئیں تھیں … اور واپسی پر کھالا پھلانگتے ہوئے گر گئ تھیں …. “
وہ کھلکھلا کر ہنسیں تو میں نے کہا “امّاں مجھے معاف کر دینا … میں تیری خدمت نہ کر سکا

 “
میرا خیال ہے کہ میں نے شاید ہی اپنی ماں کی خدمت کی ہو گی … وقت ہی نہیں ملا … لیکن وہ بہت فراغ دل تھیں …. بستر مرگ پر جب بار بار میں اپنی کوتاہیوں کی ان سے معافی طلب کر رہا تھا تو کہنے لگیں ” میں راضی ہوں بیٹا … کاہے کو بار بار معافی مانگتا ہے  “
ماں نے میرے سامنے دم توڑا …. لیکن میں رویا نہیں … دوسرے دن سر بھاری ہونے لگا تو قبرستان چلا گیا اور قبر پر بیٹھ کر منہ پھاڑ کر رویا-
مائے نی میں کنوں آکھاں
درد وچھوڑے دا حال نی
ماں سے بچھڑے مدت ہوگئ…اب تو یقین بھی نہیں آتا کہ ماں کب

​​

ھی اس دنیا میں تھی بھی کہ نہیں….!!!!
آج بیت اللّہ کا طواف کرتے ہوئے پٹھانوں اور سوڈانیوں کے ہاتھوں فٹ بال بنتا بنتا جانے کیسے دیوار کعبہ سے جا ٹکرایا…
یوں لگا جیسے مدتوں بعد پھر ایک بار ماں کی گود میں پہنچ گیا ہوں …. وہی سکون جو ماں کی گود میں آتا تھا … وہی اپنائیت … وہی محبت … جس میں خوف کا عنصر بھی شامل تھا …. اس بار منہ پھاڑ کر نہیں …. دھاڑیں مار مار کر رویا !!!!
ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنیوالا رب کعبہ ….. اور ہم سدا کے شرارتی بچے !!!!
رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا...

دو دوست

حضرت شفیق بلخی اور حضرت ابراہیم بن ادہمؒ کے درمیان سچی دوستی تھی ، ایک مرتبہ شفیق بلخیؒ اپنے دوست ابراہیم بن ادہمؒ کے...

گھر میں برکت

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: alcohol trade

Sahih Al Bukhari - Book of Sales And Trade...

Hadith: Allah Is So Merciful

Creation - 25th Safar 1434 (7th January 2013) ...

سرگوشی سنو یا اینٹ سے بات کرو

 ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو...

تقوی اور قرآن ‏

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے...

Hadith: Invocation (dua)

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volume 008, Book...

آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹنا کسے کہتے ہیں

آج وہ اپنی تمام مصروفیات کو پس پشت ڈال...

ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮ ﺍﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ...

متعلقہ مضامین

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی... مرحوم...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...