back to top

میری قیمتی قمیض خراب کر دی‏

ایک بازار سے ایک مغرور بندہ گذر رہا تھا کہ اس کی نظر سر پر ایک ڈول اٹھائے عورت پر پڑی، اس نے اسے آواز دیکر روکا اور نخوت سے پوچھا:

اے مائی، کیا بیچ رہی ہو؟

عورت نے کہا:

جی میں گھی بیچ رہی ہوں۔ 

اس شخص نے کہا:

اچھا دکھاؤ تو، کیسا ہے؟

گھی کا وزنی ڈول سر سے اتارتے ہوئے کچھ گھی اس آدمی کی قمیض پر گرا تو یہ بہت بگڑ گیا اور دھاڑتے ہوئے بولا:

نظر نہیں آتا کیا، میری قیمتی قمیض خراب کر دی ہے تو نے؟ میں جب تک تجھ سے اس قمیض کے پیسے نا لے لوں، تجھے تو یہاں سے ہلنے بھی نہیں دونگا۔

عورت نے بیچارگی سے کہا؛

 میں مسکین عورت ہوں، اور میں نے آپ کی قمیض پر گھی جان بوجھ کر نہیں گرایا، مجھ پر رحم کرو اور مجھے جانے دو۔

اس آدمی نے کہا؛

 جب تک تجھ سے دام نا لے لوں میں تو تجھے یہاں سے ہلنے بھی نہیں ​دونگا۔

عورت نے پوچھا:

 کتنی قیمت ہے آپ کی قمیض کی؟

اس شخص نے کہا:

ایک ہزار درہم۔ 

عورت نے روہانسا ہوتے ہوئے کہا:

میں فقیر عورت ہوں، میرے پاس سے ایک ہزار درہم کہاں سے آئیں گے؟

اس شخص نے کہا:

مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔ 

عورت نے کہا:

 مجھ پر رحم کرو اور مجھے یوں رسوا نا کرو۔ ابھی یہ آدمی عورت پر اپنی دھونس اور دھمکیاں چلا ہی رہا تھا کہ وہاں سے کہ ایک نوجوان کا گزر ہوا۔ نوجوان نے اس سہمی ہوئی عورت سے ماجرا پوچھا تو عورت نے سارا معاملہ کہہ سنایا۔

نوجوان نے اس آدمی سے کہا؛

 جناب، میں دیتا ہوں آپ کو آپ کی قمیض کی قیمت۔ اور جیب سے ایک ہزار درہم نکال کر اس مغرور انسان کو دیدیئے۔

یہ آدمی ہزار درہم جیب میں ڈال کر چلنے لگا تو نوجوان نے کہا:

جاتا کدھر ہے؟

آدمی نے پوچھا:

 تو تجھے کیا چاہیئے مجھ سے؟

نوجوان نے کہا:

تو نے اپنی قمیض کے پیسے لے لیئے ہیں ناں؟

آدمی نے کہا:

 بالکل، میں نے ایک ہزار درہم لے لیئے ہیں۔

نوجون نے کہا:

تو پھر قمیض کدھر ہے؟

آدمی نے کہا:

 وہ کس لیئے؟

نوجوان نے کہا:

 ہم نے تجھے تیری قمیض کے پیسے دیدیئے ہیں، اب اپنی قمیض ہمیں دے اور جا۔

آدمی نے گربڑاتے ہوئے کہا:

 تو کیا میں ننگا جاؤں؟

نوجوان نے کہا:

 ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔ 

آدمی نے کہا:

 اور اگر میں یہ قمیض نا دوں تو؟

نوجوان نے کہا:

 تو پھر ہمیں اس کی قیمت دیدے۔ 

اس آدمی نے پوچھا:

 ایک ہزار درہم؟

نوجوان نے کہا:

نہیں، قیمت وہ جو ہم مانگیں گے۔ 

اس آدمی نے پوچھا:

تو کیا قیمت مانگتے ہو؟

نوجوان نے کہا:

دو ہزار درہم۔ 

آدمی نے کہا؛

تو نے تو مجھے ایک ہزار درہم دیئے تھے۔ 

نوجوان نے کہا:

تیرا اس سے کوئی مطلب نہیں۔ 

آدمی نے کہا: یہ بہت زیادہ قیمت ہے۔ 

نوجوان نے کہا؛

پھر ٹھیک ہے، ہماری قمیض اتار دے۔ 

اس آدمی نے کچھ روہانسا ہوتے ہوئے کہا:

 تو مجھے رسوا کرنا چاہتا ہے؟

نوجوان نے کہا:

اور جب تو اس مسکین عورت کو رسوا کر رہا تھا تو!!

آدمی نے کہا:

 یہ ظلم اور زیادتی ہے۔ 

نوجوان نے حیرت سے کہا:

 کمال ہے کہ یہ تجھے ظلم لگ رہا ہے۔ 

اس آدمی نے مزید شرمندگی سے بچنے کیلئے، جیب سے دو ہزار نکال کر نوجوان کو دیدیئے۔ 

اور نوجوان نے مجمعے میں اعلان کیا کہ دو ہزار اس عورت کیلئے میری طرف سے ہدیہ ہیں۔

ہمارے ہاں بھی اکثریت کا حا ل ایسا ہی ہے۔ ہمیں دوسروں کی تکلیف اور توہین سے کوئی مطلب نہیں ہوتا لیکن جب بات خود پر آتی ہے تو ظلم محسوس ہوتا ہے۔

یہ کہانی انسانی فطرت کی ایک اہم پہلو کو اجاگر کرتی ہے: جب ہم دوسروں کے ساتھ ظلم یا بے انصافی کرتے ہیں تو ہمیں اپنی باری آنے پر وہی سلوک پسند نہیں آتا۔ یہ معاشرتی ذمہ داری اور احساسات کی بات ہے۔ اگر ہم دوسروں کے درد کو اپنے درد کی طرح محسوس کرنے لگیں تو نہ صرف ہم بہتر انسان بنیں گے، بلکہ معاشرے کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔ اس کہانی کا پیغام یہ ہے کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور انصاف کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

Why do Muslim women have to cover their heads?

It is the general consensus among the Muslims that a Muslim woman is required to cover her head leaving only her face showing...

Allah’s Name: Al Noor

Meaning : The Light. In Quran : “Allah is the light of the heavens and the earth; a likeness of His light is a niche wherein there...

Hadith: curing fever

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

کہانیاں  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا

  باپ اور بیٹی کا تنہا بیٹھنا___________!! از قلم✒...

دوستی – میری امی جان سخت بیمار ہیں

اس نے موبائل اٹھایا اور اپنے بہترین دوست سے...

آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے پوشیدہ راز

"اور آپ ڈرائیے انہیں قریب آنے والے دن سے...

ملازم کی تنخواہ

  *مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...

اللہ سے عافیت مانگا کرو

عافیت کے بڑے وسیع معنی ہیں جن میں سکھ ...

Story of Umme Salama Radhiallahu Anha

​She has all the rights to call as...

ايک شکاری نے سمندر ميں جال پھينکا اور بہت سی مچھليوں کا شکار کيا

​ ​​ايک بچے نے سمندر ميں اپنا جوتا کھو ديا...

Hadith: abusing is great sin?

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

متعلقہ مضامین

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ

ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻝ ﮐﺮ رﻭﮈ ﭘﺮ ﭼﻼ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ کہﺍﯾﮏ ﺑﺎبا ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﺭﮔﮍ...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی