back to top

شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا ہی بہتر تھا، چنانچہ میں نے ایک ٹیکسی کو اشارہ کیا۔۔۔!

“ماڈل کالونی چلو گے۔۔۔؟”

ٹیکسی والا: “جی بالکل حضور۔۔۔!”

“کتنے پیسے لو گے۔۔۔؟”

ٹیکسی والا: “جو دل کرے دے دینا سرجی۔۔۔۔!”

“پھر بھی۔۔۔؟”

ٹیکسی والا: “سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا۔ میں ایک جاہل آدمی ہوں۔ پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے، وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے، توکل اسی کا نام ہے۔۔۔!”

اس ٹیکسی والے کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں۔

خیر میں ٹیکسی میں بیٹھ گیا، ابھی ہم تھوڑا ہی آگے گئے تھے کہ مسجد دکھائی دی۔

ٹیکسی والا: “سر جی! نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں، کیا خیال ہے۔۔۔؟” اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی۔

ٹیکسی والا: “آپ نماز ادا کریں گے۔۔۔؟”

“کس مسلک کی مسجد ہے یہ۔۔۔؟”

میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا، “باؤ جی! مسلک سے کیا لینا دینا، اصل بات سجدے کی ہے، الله کے سامنے جھکنے کی ہے۔ یہ الله کا گھر سب کا ہے۔۔۔!”

میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا۔ نماز سے فارغ ہوئے اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے۔

“سر جی! آپ نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔۔۔؟”

“کبھی پڑھ لیتا ہوں، کبھی غفلت ہو جاتی ہے۔۔۔!” یہی سچ تھا۔

ٹیکسی والا: “سر جی! جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چائیے تھی۔۔۔؟ معاف کرنا، میں آپکی ذات پر سوال نہیں کر رہا۔ لیکن اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا، اور اگر احساس نہیں ہوتا تو—-!!”

اُس نے دانستہ طور پر جملہ ادھورا چھوڑ دی اور خاموش ہو گیا- اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی۔

“تو کیا۔۔۔؟” میرا لہجہ بدل گیا۔

ٹیکسی والا: “اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں۔۔۔؟”

“ہاں بولیں۔۔۔!ً”

ٹیکسی والا: “اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو آپ اپنی آمدن کے وسائل پر غور کریں، اور اپنے الله سے معافی مانگیں، کہیں نہ کہیں ضرور الله آپ سے ناراض ہے۔۔۔!”

ہم منزل پہ آ چکے تھے۔ میں نے اسکے توکل کا امتحان لینے کیلئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا۔ اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا۔

میں نے آواز دی، وہ رک گیا۔

ٹیکسی والا: “حکم سر جی۔۔۔؟”

“تم ان پیسوں میں خوش ہو۔۔۔؟”

ٹیکسی والا: “سر جی! مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا۔ الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا ہے۔۔۔!”

میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا۔

وہ مسکراتے ہوئے بولا، ” سر جی! دیکھا آپ نے، میرا حق پچاس روپے تھا، اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا۔۔۔!”

وہ ٹیکسی والا تو چلا گیا، لیکن جاتے جاتے اللہ پر میرے ایمان اور توکل کو جھنجھوڑ گیا.

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

جب تم پریشان اور نا امید محسوس کرو تو سورہ الضحی پڑھا کرو

   جب تم پریشان اور نا امید محسوس کرو تو سورہ الضحی پڑھا کرو کیونکہ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر چھ ماہ...

تربیت کا آغاز

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Allah’s Name: Al-Hayy

Meaning : The Alive. In Quran : “And...

What Can You Do In Ten Minutes?

Articles - Miscellaneous Topics ...

ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ ﺑﻮﺟﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ

​ چند ایک قدم چل کر اس مقام پر پہنچ...

30 Quotes of Imam Ghazali – Top Islamic Blog!

Quotes of Imam Ghazali Below are 30 quotes...

Hadith: Eating Meals While Leaning?

Sahih Al Bukhari - Book of Food, Meals ...

بچوں کے موبائل کی نگرانی کیجیے

*موبائل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو...

Hadith: Taking Gift Back

Sahih Al Bukhari - Book of Tricks Volumn 009,...

Hadith: Eating chicken is Sunnah

Sahih Al Bukhari - Book of Hunting, Slaughtering Volumn 007,...

متعلقہ مضامین

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ

میں نے ان سے ایک سوال پوچھا:اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟وہ مسکرائے، قبلہ رو ہوئے، پاؤں لپیٹے، رانیں تہہ...