back to top

عام آدمی سے لے کر  ملینیر و بلینئیر تک تقریباً سب ہی کو کچھ کھونے خصوصاََ رشتوں کے دور ہو جانے کا احساس بھی ہے اور شاید دکھ بھی، لیکن ترقی اور ہائی اسٹینڈرڈ آف لائف اسٹائل کے مقابلے میں یہ کھونا دراصل وہ گھاٹا یا نقصان تصور ہی نہیں کیا جا رہا جسکی فکر اور پرواہ کی جائے, جسے برقرار رکھنے یا دوبارہ حاصل کرنے اور استوار کر لینے کوشش کی جائے بلکہ یہ کھونا محض ‘کچھ پانے کے لئے کچھ ہونا’ ہوکر رہ گیا ہے۔۔۔ یعنی رشتے ناتے اور اپنے جیسے انسانوں کی معیت و رفاقت اور ساتھ کھو کر آزادی، ترقی اور مال و دولت کا حصول گھاٹے کا سودا نہیں ہے بلکہ محض ایک غیر اہم یا نہ سلجھنے والا معمہ ہے۔ جسے سرسری یا ہنسی مذاق میں بیان کردینا ہی کافی ہے۔ اسکے لئے عملاً کچھ نہیں کیا جاسکتا یا نہیں کیا جانا چاہئے۔

درحقیقت لوگ نہیں سمجھ پا رہے کہ یہ رویہ، یہ سوچ، یہ طرزِ فکر و اندازِ زندگی، انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ یا المیہ ہے جو جدید مغربی زندگی کا تحفہ ہے۔ جسکے نتیجے میں معاشرہ خود غرض، لالچی، انا پرست اور بالآخر ذہنی مریض بنتا جارہا ہے۔ اپنی ذات ego satisfaction کے سوا اسے کسی دوسرے کی کوئی پرواہ یا حاجت نہیں رہی ہے۔ محض ایک خواہش پرست اور جنس زدہ جوان مردو عورت کا سماج، جہاں بچے، بوڑھے اور معذور افراد differently able عضوِ معطل بن کر رہ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بچوں کے ڈے کیئر سینٹرز ہیں تو  بوڑھوں کے لئے اولڈ ہومز اور disables کے مراکز بنادئیے گئے ہیں انکا خاندان اور روز مرہ زندگی سے تعلق ٹوٹ گیا ہے۔ روایتی معاشروں کی بڑی بوڑھیاں اور بزرگ اب محض ماضی کا ورثہ یا یادگار بنتے جارہے ہیں جنکا گھر اور گھر والوں سے کوئی براہِ راست سمبندھ relationship نہ رہا ہے۔ 

معالجین و ماہرین کے مطابق 50 سے 80 فیصد تک جسمانی بیماریوں physical illnesses کی وجہ ذہنی دباؤ stress ہوتا ہے جبکہ نفسیاتی بیماریوں mental diseases or psychosis کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی مسلسل مینٹل اسٹریس ہی ہے۔ مغرب میں 40 تا 45 فیصد لوگ روز مرہ کے مختلف اسٹریسسز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے، ذہنی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے نشہ آور اشیاء مثلاً الکوحل و شراب یا دیگر منشیات نیز سکون و خواب آور ادویات tranquillizers کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترقی progress کی قیمت ہے جو آج کا انسان چکا رہا ہے۔ ترقی، ترقی اور ترقی کی لامحدود  جدوجہد اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہاؤں کو چھو جانے کا اسکا نہ رکنے والا تجسّس و زعم اسے انسانیت کی سطح سے بھی گرا دے گا اسکی تباہی کا سبب بن جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ روایتی یا مذہبی معاشروں میں اس قدر جسمانی عوارض نہ تھے اور ذہنی یا نفسیاتی مسائل تو نہ ہونے کے برابر تھے۔ عرب معاشروں میں فرد کا خدا سے تعلق استوار ہونے کیوجہ سے وہاں اب بھی ذہنی امراض کا تناسب مغربی اور مغرب زدہ تیسری دنیا کے ممالک کی نسبت نہ ہونے کے برابر ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں نفسیاتی یا psychological rehabilitation centers بہت کم ہیں۔

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ الله ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ

ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ الله ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺳﮑﻮﻥ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺍﻧﺪﯾﺸﮧ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﻑ ﻣﺴﻠﻂ ﮐﺮﺩﯾﺎ...

Hadith: A muslim is the one who…

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The Heart Tender (Ar-Riqaq) Volumn 008, Book 076, Hadith Number 491. ----------------------------------------- Narated By 'Abdullah bin...

اللہ کی ‏شان

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کہانی – ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ

ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﺯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ, ﺑﭽﮯ...

Hadith: Who deserves my best treatment

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

نجومی کے پاس جانا

*مسئلہ #73* *نجومی کے پاس جانا* سوال: کیا نجومی کو ہاتھ دکھانا...

تین راتوں کا چور

وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَبُو عَمْرٍو : حَدَّثَنَا عَوْفٌ...

اپنے آپ سے ‏محبت

اپنے آپ سے اتنی محبت تو ھونی چاہئے کہ...

دوران نماز دانتوں میں پھنسا ہوا کھانے کا کوئی ٹکڑا

Mufti Mahmood Ul Hassan: السلام علیکم حضرت مسلہ درپیش...

قرآن حکیم میں غور و تدبر کرنا

حضرت حسن بصری کا فرمان ہے بخدا ! قرآن...

متعلقہ مضامین

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے...

سب سے زیادہ خوشی آپ کو کس چیز میں محسوس ہوئی

حقیقی خوشی عبدالغفار سلفی ، بنارس        ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ریڈیو اناؤنسر نے اپنے مہمان سے جو ایک کروڑ پتی شخص تھا...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...