“اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا ۔ بے شک جو لوگ میری عبادت کرنے سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے ذلیل و خوار ہو کر”
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو دعا مانگنے کی تعلیم دی اور اسے قبول کرنے کی ضمانت دی ہے ۔ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے اے وہ خدا جسے وہ بندہ زیادہ محبوب ہے جو اس سے زیادہ سوال کرتا ہے اور اے وہ (خدا) جسے وہ شخص سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے جو دعا نہیں مانگتا اے میرے رب ! یہ صفت صرف تیری ہی ہے
تفسیر ابن کثیر
سورہ غافر
صفحہ 160
*اردو ایپ ڈاؤنلوڈ کریں*
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.aapkafaida.app