back to top

درخت پر

اوقات سے زیادہ

پھل لگ جائیں

تو اس کی ڈالیاں

ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں

انسان کو اوقات سے

زیادہ مل جائے

تو وہ رشتوں کو

توڑنا شروع کر دیتا ہے

انجام آہستہ آہستہ

درخت اپنے پھل سے

محروم ہو جاتا ہے

✍الفاظ کا چناؤ

سوچ سمجھ کر کریں

جب آپ بات

کر رہے ہوتے ہیں

تو آپ کے الفاظ…

آپ کے خاندان کا پتہ،

مزاج اور آپ کی

تربیت کا پتہ

دے رہے ہوتے ہیں

✍بچہ بڑا ہو کر

سمجھ جاتا ہے

کہ ابا کی پابندیاں

ٹھیک ہی تھیں

اور بندہ مرنے کے بعد

سمجھ جائے گا

کہ اس کے رب کی

پابندیاں ٹھیک تھیں

✍تہجد پڑھتے ہیں

مگر اپنے بھائی

سے بول چال

نہیں رکھتے

ہر نیک کام کرتے ہیں

مگر غیبت

نہیں چھوڑتے

اپنی نیکیاں

ایسی تھیلی میں

جمع نہ کریں

جس میں سوراخ ہو

✍منہ پر

بولنے والے بھی

برداشت کی

آخری حد تک

پہنچ کر بولتے ہیں

رویوں کا شدید ردعمل

انہیں بولنے پر

مجبور کرتا ہے

لہجوں کی تلخی

ان کی اپنی

پیدا کردہ نہیں ہوتی

بلکہ اس کے پیچھے

نفرتوں کی

انتہاء ہوتی ہے

✍اگر تمہیں

ایک دوسرے کے

اعمال کا پتہ

چل جائے

تو تم ایک دوسرے کو

دفن بھی نہ کرو

اللہ نے

تمہارے عیب

چھپا رکھے ہیں

اس پر شکر ادا کرو

✍کچھ لوگ

اپنے لئیے

ساری ساری رات

جنت کی دعائیں

مانگتے ہیں

لیکن دوسروں کی

زندگی انہوں نے

جہنم بنائی

ہوئی ہوتی ہے

✍ہم کسی کے

دل میں

جھانک نہیں سکتے

یہ جان نہیں سکتے

کہ کون ہمارے ساتھ

کتنا مخلص ہے

لیکن وقت اور روئیے

جلد ہی یہ

احساس دلا دیتے ہیں

✍اپنی طرف سے

بھرپور کوشش کیجئیے

سخت محنت کیجئیے

طریقہ صیح اور جائز

اختیار کیجئیے

دعا کیجئیے

پر امید رہئیے

اور نتیجہ

اللہ تعالی پر

چھوڑ دیجئیے

✍زبان دراز لوگوں سے

ڈرنے کا

کوئی فائدہ نہیں

وہ تو شور ڈال کر

اپنی بھڑاس

نکال لیتے ہیں

لیکن ڈرو

ان لوگوں سے

جو سہہ جاتے ہیں

کیونکہ وہ معاملہ

اللہ کے سپرد

کر دیتے ہیں

جہاں ناانصافی کی

گنجائش نہیں ہوتی

وہاں دیر ہے

اندھیر کبھی نہیں

✍اگر آپ

سوچ رہے ہیں کہ….

ہر چیز

آپ کے ہاتھوں سے

نکل رہی ہے

اور حالات

آپ کے موافق

نہیں ہیں

تو ایک دفعہ

اس درخت کے

بارے میں ضرور سوچنا

جو ایک ایک کر کے

اپنے تمام پتے

کھو دیتا ہے

لیکن پھر بھی

کھڑا رہتا ہے

اس امید پر کہ…

بہار کے دن آئیں گے

✍مجھے

اتنا عجیب لگتا ہے ناں…

کہ لوگ

ہماری زندگی کا

ایک صفحہ پڑھ کے

ہمارے بارے میں

پوری کتاب

خود ہی

لکھ لیتے ہیں

✍کوئی یہ کیسے

سوچ سکتا ہے

کہ حساب نہیں ہوگا

کہ وہ بخشا جائے گا

یاد رہے

حساب دینا ہوگا

ایک ایک آہ کا،

آنسو کا،

تڑپ کا،

بے حسی کا

اور بے رحمی کا

حقوق اللہ کے بعد

حقوق العباد کا معاملہ

بھی بہت سخت ہے

*افسوس*!

کچھ نہیں…

سبھی لوگ

یہ بات

بھلائے بیٹھے ہیں



میری بلی کمبر

"کمبر" Posted: 19 Mar 2013 10:27 PM PDT میری بلی "کمبر" فرش سے کود کر میرے پیٹ پر آ گری تھی ، اور اب وہاں...

Which Kind Of Charity is Best

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said:  "A man said: 'O Messenger of Allah (peace be upon him), which kind of charity is best?...

احساس کمتری

قصائی کی دوکان

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

میرے جوتے کہاں ہیں؟

وہ بھی دن تھے جب میرا گھر ہنسی مذاق...

Hadith: do you Abuse any Muslim?

Narrated 'Abdullah (Radi-Allahu 'anhu): ...

Hadith: What is best Charity?

Sahih Al Bukhari - Book of Wills And Testaments...

Laila-tul-Qadr – Some best practices

Alhamdulilah, Allah has blessed us to see another Ramadan...

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟

آپ کو ان میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟...

جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

*مسئلہ#317**موضوع: حلال و حرام**عنوان:**جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت...

Hadith: Earning Hasanat quickly

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of PrayerVolumn...

متعلقہ مضامین

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ

*ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺭ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ* ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ جاگﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ , ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ

میں نے ان سے ایک سوال پوچھا:اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟وہ مسکرائے، قبلہ رو ہوئے، پاؤں لپیٹے، رانیں تہہ...