back to top

آج كھانا تم بناؤ گی،

جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا .

وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگاے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے . اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا ” اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو” ؟

میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی ” ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے ” . میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا . كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے . میں نے اپنی بیگم کا بازو پکرا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .

باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟ ؟

نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے

اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگا دیا . جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا کہ کھایا نا جاتا . مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . 

قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہو گئی . اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی . اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے ” اچھا كھانا ” بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی .

میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا . میرے ایک عمل نے مجھے اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے . اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہو جاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی .

رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ، محبت کا جذبہ کبھی نا ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور لباس خراب ہو جائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا ، پیوند لگایا جاتا ہے .رشتوں میں بھی پیوند لگائیں-

#یادوں_کی_کہانی_اوروں_کی_زبانی

#قلم_کی_گستاخانہ_جسارت

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: planting tree is sadqa

Sahih Al Bukhari - Book of Agriculture Volumn 003, Book...

Hadith: Reward for Helping a muslim

    Volume 3, Book 43, Number 622:...

بے شک اللہ ہی جانتا ہے سب کے دلوں کے حال

راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع تھا۔ جیسے ہی...

Hadith: Reward for attending funeral of muslim

Sahih Al Bukhari - Book of Belief ...

ساگ نامہ

ساگ ایک سبز رنگ کی ڈھیٹ قسم کی سبزی...

چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے چیک لسٹ

چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے چیک لسٹ

دو عجیب وغریب نعمتیں

ایک توبہ اور دوسری نیت ، یہ دونوں عجیب...

Hadith: which prayer is acceptable?

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

متعلقہ مضامین

میں باغی نہیں ہوں

ایک دن مرحوم آخوند کاشی وضو کر رہے تھے کہ ایک شخص بہت جلدی میں آیا، تیزی سے وضو کیا اور نماز شروع کردی... مرحوم...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی...

اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ

میں نے ان سے ایک سوال پوچھا:اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟وہ مسکرائے، قبلہ رو ہوئے، پاؤں لپیٹے، رانیں تہہ...