back to top


ایک شہزادہ اپنے اُستاد مُحترم سے سبق پڑھ رہا تھا

اُستاد مُحترم نے اُسے دو جُملے پڑھائے

1 ــ جُھوٹ مت بُولو

2 ــ غُصّہ نہ کرو
 

کُچھ دہر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سُنانے کو کہا گیا تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا
دُوسرے دن پھر اُستاد مُحترم نے سبق سنانے کو کہا شہزادے نے پھر عرض کیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا
تیسرے دن چُھٹی تھی ــــ اُستاد نے کہا کہ کل چُھٹی ھے ـ لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا
بعد میں ــ میں کوئی بہانہ نہیں سُنوں گا !!!!
 

چُھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سُنانے میں ناکام رہا۔ اُستاد مُحترم یہ خیال کیئے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ھے ـ غُصّے سے چلّا اُٹھے اُور طیش میں آکر ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ اتنے دنُوں سے
دو جُملے یاد نہیں ھوکر دے رہے !!!
 

تھپڑ کھاکر ایک دفعہ تو شہزادہ گم سُم ھوگیا پھر بُولا کہ اُستاد مُحترم سبق یاد ھوگیا اُستاد کو بہت تعجب ھوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ھورہا تھا
اُور تھپڑ کھاتے ہی فوری سبق یاد ھوگیا
شہزادہ عرض کرنے لگا کہ


اُستاد مُحترم آپ نے مُجھے دو باتیں پڑھائی تھیں
1 ـ جُھوٹ نہ بُولو ــ 2 ــ غُصّہ نہ کرو !!!!
 

جُھوٹ بُولنے سے تو میں نے اُسی دن توبہ کرلی تھی لیکـن غُصّہ نہ کرو ــ یہ مُشکل کام تھا بہت کوشش کرتا تھا کہ غُصّہ نہ آئے
لیکـن غُصّہ آجاتا تھا ـــ اب جب تک میں غُصّے پر قابُو پانا نہیں سیکھ جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ھوگیا ؟؟؟
 

آج جب آپ نے تھپڑ مارا اُور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ ھےاسی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غُور کیا کہ غُصّہ آیا کہ نہیں ؟؟؟
 

غُور کرنے پر مُجھے محسُوس ھوا کہ غُصّہ نہیں آیا آج میں آپ کا بتایا ھوا دُوسرا سبق کہ غُصّہ نہ کرو بلکل سیکھ لیا ھے ، آج اللہ کے فضل سے مُجھے
مُکمل سبق یاد ھوگیا ھـے !!!!
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
درس حیات !!!
ـــــــــــــــ
اے عزیز ــ ہمیں بھی چاہیئے کہ جو قُول زریں ہم لکھتے ، پڑھتے اُور سُنتے رہتے ھیں ان پر عمل کریں ــ عمل ہی سے انسان کی اصلاح ھوتی ھے عمل ہی سے زندگی بنتی ھے !!!!

اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو بدعہد ہے اور حق تلفی کرنے والا ہے

  فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمْ ۚ فَإِذَا اطْمَأْنَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ ۚ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَوْقُوتًا {103} پھر جب...

If You Sin

Assalāmu ‛Alaykum Wa Rahmatullāhi Wa Barakātuhu.  Ibn Qayyim رحمه الله said:"Sins have many side effects. One of...

تین کی کسوٹی

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

بزرگ کو لائن میں کھڑے ہی نہیں ہونے دیتے

مغربی ممالک کے شہری اسلئے بھی "زیادہ بڑے" انسان...

پوری زندگی کی فلم

اگر آپ کی پُوری زندگی پر فِلم بنائی جائے، جس...

Hadith: 7 things

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

اپنی ذات کو اس جگہ ضائع نہ کرنا جہاں تمہاری قدر ومنزلت نا ہو

عربی حکایت ہے ایک بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے...

ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺳﻢ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎ

ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺳﻢ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ...

متعلقہ مضامین

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

کہانی – ایک سانپ

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا. یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...