back to top

یہ واقعہ ٹیکساس کی ایک قصباتی کورٹ کا ہے

‏ملزم ایک 15 سالہ میکسیکن نژاد لڑکا تھا ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی کوشش کی مزاحمت کے دوران اسٹور کا ایک شیلف بھی ٹوٹا

‏جج نے فردِجرم سنی اور لڑکے سے پوچھا

‏تم نے واقعی کچھ چرایا تھا؟

بریڈ اور پنیر کا پیکٹ” لڑکے نے اعتراف کرلیا۔

‏”کیوں؟”

‏”مجھے ضرورت تھی” لڑکے نے مختصر جواب دیا۔ 

‏”خرید لیتے”

‏”پیسے نہیں تھے”

‏”گھر والوں سے لے لیتے”

‏”گھر پر صرف ماں ہے بیمار اور بے روزگار بریڈ اور پنیر اسی کے لئے چرائی تھی”

‏”تم کچھ  کام نہیں کرتے؟”

‏”کرتا تھا ایک کار واش میں

‏ماں کی دیکھ بھال کے لئے ایک دن کی چھٹی کی تو نکال دیا گیا۔” 

‏”تم کسی سے مدد مانگ لیتے”

‏”صبح سے مانگ رہا تھا۔ کسی نے ہیلپ نہیں کی”

‏جرح ختم ہوئی اور جج نے فیصلہ سنانا شروع کردیا

‏”چوری اور خصوصاً بریڈ کی چوری بہت ہولناک جرم ہے اور اس جرم کے ذمہ دار ہم سب ہیں عدالت میں موجود ہر شخص،

مجھ سمیت۔ اس چوری کا مجرم ہے

‏میں یہاں موجود ہر فرد اور خود پر 10 ڈالر جرمانہ عائد کرتا ہوں۔ دس ڈالر ادا کئے بغیر کوئی شخص کورٹ سے باہر نہیں جاسکتا۔” یہ کہہ کر جج نے اپنی جیب سے 10 ڈالر نکال کر میز پر رکھ دیئے۔

‏”اس کے علاوہ میں اسٹور انتظامیہ پر 1000 ڈالر جرمانہ کرتا ہوں

‏کہ اس نے ایک بھوکے بچے سے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے، اسے پولیس کے حوالے کیا اگر 24 گھنٹے میں جرمانہ جمع نہ کرایا گیا تو کورٹ اسٹور سیل کرنے کا حکم دے گی”

‏فیصلے کے آخری ریمارک یہ تھے “اسٹور انتظامیہ اور حاضرین پر جرمانے کی رقم لڑکے کو ادا کرتے ہوئے، عدالت اس سے معافی طلب کرتی ہے”

‏ناظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ سننے کے بعد حاضرین تو اشک بار تھے ہی اس لڑکے کی تو گویا ہچکیاں بندھ گئی تھیں اور وہ بار بار جج کو گاڈ، گاڈ کہہ کر پکار رہا تھا

‏یہ “کفر” کے معاشرے ایسے ہی نہیں پھل پھول رہے اپنے شہریوں کو انصاف ہی نہیں عدل بھی فراہم کرتے ہیں جس کے باعث وہ آج بھی قائم ہیں

منقول

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

Why do Muslim women have to cover their heads?

It is the general consensus among the Muslims that a Muslim woman is required to cover her head leaving only her face...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

تکبیرِ تحریمہ اورقیام

تکبیرِ تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کرنا۔ نیت...

Satan will say to his followers

وَقَالَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لَمَّا قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ إِنَّ ٱللَّهَ وَعَدَكُمۡ وَعۡدَ...

مسافر ستہتر کلو میٹر پندرہ دن

*الجواب باسم ملھم الصواب* اگر آدمی وطن سے کم از...

Hadith: Demanding your money

Sahih Al Bukhari - Book...

​کچھ دیر پہلے ایک انڈے بیچنے والی بچی دیکھی

​​ کچھ دیر پہلے ایک انڈے بیچنے والی بچی دیکھی۔...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ...

مشکل پاسورڈ

ایک صاحب کا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ انہوں نے...

Hadith: Teaching and Preaching Tip

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn 001, Book...

متعلقہ مضامین

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﺍﻥ ﻟﻮﮈﻧﮓ ﮐﺮﺗﺎ...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

تم میرے بچے کو کیوں ڈانٹتے ہو؟

وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تها،کالج کے بعد جب یونیورسٹی میں داخل ہوا تو باپ کی معمولی تنخواہ اس کے اخراجات پورے...