ایک آدمی حضرت لقمان علیہ السلام سے کہنے لگا کیا تم بنی الحسحاس کے غلام نہیں؟
فرمایا واقعی ہوں
اس نے پھر پوچھا کیا تم چرواہے نہیں ہو؟
فرمایا بات اسی طرح ہے
پھر پوچھنے لگا کہ تم سیاہ فام نہیں؟
فرمایا کہ بظاہر ایسا ہی ہے لیکن تمہیں مجھ پر تعجب کیوں ہورہا ہے؟
وہ شخص کہنے لگا لگا کہ مجھے اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس ہر وقت لوگوں کو ہجوم رہتا ہے اور لوگ بڑی عقیدت اور شوق سے تمہاری باتیں سنتے ہیں
یہ سن کر آپ نے اس شخص سے فرمایا کہ اگر تم میری باتوں پر عمل کرو گے تو تم بھی میرے جیسے بن سکتے ہو۔ سنو ! نگاہ کو نیچا رکھنا، زبان کو قابو میں رکھنا، حلال کھانا کھانا ، شرمگاہ کی حفاظت کرنا، سچ بولنا، وعدہ ایفاء کرنا، مہمان کی عزت کرنا، پڑوسی کا خیال رکھنا اور لایعنی باتوں کو ترک کرنا میرا شیوہ ہے۔ یہی وہ چیزیں ہیں جن کے باعث اس مقام پر پہنچا ہوں۔
تفسیر ابن کثیر
سورہ لقمان
صفحہ 733