گمان اچھا رکھیں
*آپ سبھی کیلئے گمان اچھا رکھیں!*
*کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کیلئے نہیں تھے،،،،،*
*کچھ لوگ چلے گئے کیونکہ وہ ایک صفحہ تھے پوری کتاب نہیں،،،،،*
*کچھ خواہشیں پوری نہیں ہوئیں کیونکہ ان کیلئے یہ وقت مناسب نہیں ہے،،،،،*
*کچھ دعائیں قبول نہیں ہوئیں کیونکہ اللّٰه تعالٰی جانتا ہے کہ ہمارے لئے کونسی چیز کب سودمند ہے،،،،،*
*کچھ مواقع ضائع ہوگئے کیونکہ آپ کو کامیابی سے زیادہ تجربے کی ضرورت ہے،،،،،*
*کچھ درد طویل ہوتے ہیں کیونکہ انکے بعد آنے والی خوشی اس سے زیادہ لمبی ہوتی ہے،،،،،*
*پس خوبصورت گمان رکھیں کیونکہ مثبت سوچ درحقیقت مثبت و خوشگوار زندگی کی بنیاد ہے،،،،،*
*شکرگزار اور خوش رہیں اور دوسروں میں بھی خوشیاں بانٹتے رہیں….!!*