کسی دانا کا قول ہے کہ آدمی کی توبہ چار باتوں سے پہچانی جاتی ہے
ایک یہ کہ اپنی زبان کو فضول گوئی اور غیبت اور جھوٹ سے روک لے
دوسری یہ کہ اپنے دل میں کسی کے لیے حسد اور عداوت نہ رکھے
تیسری یہ کہ بدکار لوگوں سے علیحدگی اختیار کرلے
چوتھی یہ کہ موت کی تیاری میں لگا رہے گذشتہ گناہوں پر ندامت کے ساتھ استغفار کرتا رہے اور اللہ تعالی کی فرمانبرداری پر کمر بستہ ہو جائے
تنبیہ الغافلین
باب: توبہ کا بیان
صفحہ 133