تو اللہ کو یاد رکھ وہ تجھے یاد رکھے گا (حفاظت فرمائے گا) اللہ کو یاد رکھ (اس کے احکام (فرائض و محرمات) کا خیال رکھ) تو اسے اپنے سامنے پائے گا (یعنی وہ تجھے دنیا اور آخرت دونوں کی آفات سے محفوظ رکھے گا) تو اپنی فراخی کے وقت میں اللہ کو اپنی پہچان کروا (عبادت اور اطاعت کے ساتھ) تو وہ سختی کے وقت تجھے بچا لے گا۔ جب اللہ سے سوال کرے تو صرف اللہ سے سوال کر ۔ اور جب مدد طلب کرے تو صرف اللہ سے مدد طلب کر ۔ یہ جان لے کہ اگر ساری امت مل کر تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو جو اللہ تعالی نے تمہارے لیے نہیں لکھا، وہ تمہیں یہ نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اگر وہ سب جمع ہو کر تمہیں کوئی فائدہ پہنچانا چاہیں جو اللہ نے تیری قسمت میں نہیں لکھا تو وہ تو تمہیں وہ نفع نہیں پہنچا سکتے۔
تفسیر ابن کثیر
سورۃ زمر
صفحہ 108