back to top

                     “جب وہ گہری سانس لے”

مجھ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو جاندار نہیں ہے لیکن سانس لیتی ہے؟

میں عجیب اچنبھے میں پڑ گیا کہ بھلا وہ کیا چیز ہوسکتی ہے جو جاندار نہ ہو لیکن سانس لیتی ہو؟

کافی دیر کے بعد اچانک قرآن کی یہ آیت ذہن میں کوندی:-

 “وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ “

اور قسم ہے صبح کی جب وہ گہری سانس لے ۔۔!!

میں نے جواب دیا کہ وہ صبح ہے جو جاندار تو نہیں لیکن سانس لیتی ہے سائل نے تعریف کی لیکن میں الجھ گیا کہ صبح بھلا کیسے سانس لے سکتی ہے؟

تفاسیر وغیرہ کھول کر دیکھیں تو مفسرین نے تنفس کا ترجمہ زندہ ہو جانے سے کیا تھا کہ جیسے سانس لے کر انسان زندہ ہوتا ہے اسی طرح صبح بھی ہر دن زندہ ہوتی ہے کچھ نے صبح کو سانس لینا اور رات کو سانس چھوڑنا تعبیر کیا۔ بعض نے کہا کہ لیل سے مراد اسلام سے پہلے کی تاریکی تھی اور یہاں صبح سے مراد حضور ﷺ کی بعثت کا اجالا ہے۔

کل ایک تفسیر پڑھی تو حیران رہ گیا:- آپ کو معلوم ہے کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو اپنے اندر آکسیجن سمیٹ لیتے ہیں اور جب چھوڑتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالتے ہیں۔

اللہ نے قران میں صبح کی قسم کھائی اور فرمایا کہ جب وہ “گہری” سانس لے۔

عجیب معاملہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی سائنس نے “فوٹوسینتھیسس” کا عمل ایجاد کیا ہے جس میں درخت ایک غیر حسی طریقے سے ہوا میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر سمو کر آکسیجن کا اخراج کرتے ہیں۔ اور یہ عمل صبح کے وقت سب سے زیادہ عروج پر ہوتا ہے یعنی دنیا میں سب سے زیادہ آکسیجن کی مقدار صبح کے وقت پائی جاتی ہے اور یہی دنیا کی گہری سانس ہوتی ہے۔ یہ عمل بتدریج کم ہوتا جاتا ہے، دوپہر میں ہلکا ہوتا ہے، شام میں ختم ہوتا ہے اور رات میں الٹا ہوجاتا ہے کہ درخت آکسیجن کی بجائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرنے لگتے ہیں لیکن پھر اگلی صبح وہی عمل دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔

میں شدید حیران ہوا کہ قرآن کی ایک چھوٹی سی آیت نے سائنس کا اتنا بڑا معمہ سینکڑوں سال پہلے کیسے بتا دیا تھا!!

جس طرح میں حیران ہوا اسی طرح ریسرچ کرنے والے بھی متحیر رہ جاتے ہیں جب انکی کسی حالیہ دریافت کا تذکرہ کوئی 1440 سال پہلے نازل ہوئے قرآن کے حوالے سے کرتا ہے۔۔۔!!!

واقعی قرآن ایک معجزاتی کتاب ہے

Why charity is important

In today's materialistic society, charity is often seen as low priority.   However the reality is that the...

Ruling from The Guidance

It was narrated from Shuraih that: He wrote to 'Umar (RA,) to ask him (a question), and 'Umar wrote back to him telling him:...

Hadith: what is richness

نظامِ محبت ‏

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Males should help in house

Sahih Al Bukhari - Book of Call To Prayers...

مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ

سورہ  النَّاس آیت نمبر 6مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾ ترجمہ:چاہے...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے...

You Get Reward For Something Done By Others

Abu Huraira (RA) reported Allah's Messenger (peace be upon...

بابا بابا ! تِین دِن رہ گئے ہیں

بابا بابا ! تِین دِن رہ گئے ہیں قربانی...

سواری ‏پہ ‏سوار ‏ہونا

 ۔ (۲۳۰۴) عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیْعَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا ‌رضی...

فرض نماز میں سورہ بھول جائے

Mufti Mahmood Ul Hassan: السلام علیکم ورحمتہ اللہ...

متعلقہ مضامین

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

کہانی- طوطے کی موت

ایک بزرگ نوجوانوں کو جمع  کرتے اور انہیں ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایک مسجد کو اپنا...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...