بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ
خوبصورت ھے وہ دل جو کسی کے درد کو سمجھے، خوبصورت ھے وہ احساس جو کسی کے درد کا مداوا بنے، خوبصورت ھیں وہ ھاتھ جو کسی کو مشکل وقت میں تھام لیں. یا اللّٰــه ھمیں کامل ایمان اور راہ راست نصیب فرما -صبح صبح دل کی گہرائیوں سے ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ.
الله رب العزت، ہمارے عیب، دانستہ و نادانستہ گناہ، کوتاہیاں کو معاف فرماتے ہُوۓ ہم پر اپنا کرم فرما۔ ہماری مشکلیں، پریشانیاں آسان فرما۔ ہم سب کے لیۓ آسانیاں فرما، اور ھمیں آسانیاں بانٹنے کی ہمت اور توفیق عطا فرما. آج کا دن اور ہر آنے والا دن ہم سب سے جُڑے ہُوۓ پیاروں کے لیۓ خُوشیوں اور کامیابیوں سے بھر پُور بنا دے۔
آمین یا رب العالمین