اے الله میں آپ سے آپ کے * صمد نام کے ساتھ* ، آپکے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ آپ میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما دیجیئے ۔۔۔
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔
اے الله! انکے بچپنے میں تربیت فرما،انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دیں ،
انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما دیں
اور اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہوں ، پھسلن اور غلطیوں سے حفاظت فرمائیں
اے الله ! انکو تابعدار اور میرا فرمانبردار بنا دیں
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرمائیں
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دیں
اے الله ! میں اپنی اولاد کو آپکی ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، اے وہ ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے آپکی حفاظت کا سوال کرتی ہوں
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیں سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے
اے الله ! میری اولاد کو میرے لئے باعث و فخر و عزت بنا دیں
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دیں، انکیلئے دلوں کو مسخر فرما دیں
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما دیں،
اے الله، میری اولاد کے مقام کو بلند فرما دیں اور انکی شان کو اپنے بندوں کے درمیان انکی شان کو بلند فرما دیں
اے الله! انکو نیک بخت اور با علم و باعمل و بردبار و علماء اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دیں ۔
*آمین ثُم آمین *