back to top

کہانی – ایک شادی پر جانا ھوا

ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی…جو اکیلا ھی بیٹھا تھا..اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا…بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص …. اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کاکام ہے

حال احوال پوچھنے کے بعد ….وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں….یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا.

کہنے لگا . …آج کل کام کوئی نہیں چل رھا…اوپر سے گاھک بھی ایسے ھیں کہ سالوں کو مرنا بھولا ھوا ھے….خدا خوفی تو گویا ھے ھی نھیں، ابھی پرسوں کی بات ھے،ایک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا …..پچیس سو بل بنا….اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا…..بعد میں پتا چلا کہ ایک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا…

اوہ..میرے منہ سے نکلا، پھر ؟؟؟

پھر کیا….بڑی گالیاں نکالی اسے….پتا نھیں کون تھا پہلی بار آیا تھا.    وہ تو شکر ھے میں نے آئل ھی جعلی ڈالا اس کی گاڑی میں،،،،ورنہ میں تو مارا جاتا.

اسی دوران “روٹی کھل گئی” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا..وہ مرغی کے قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آگیا…میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا..کہنے لگا،پاجی لے آو تم بھی ….بعد میں تو شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں.

میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا.

اور اس سے پوچھا،اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا  کیا تم نے؟؟

کرنا کیا ھے…..لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے…..دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ نوٹ…..اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کر دی… 

اور چھے سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے….عقیدت سے آنکھیں بند کیں اور بولا….شکر الحمداللہ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ مت بنیں

پیسے کمانے، لائیک اور فالوورز بڑھانے، جھوٹی شہرت کمانے...

Hadith: Reciting Wat-tini waz-zaituni

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn...

وه شخص صاحب ایمان نهیں جس کے پڑوسی اس کی ایذا رسانیوں سے محفوظ نهیں

حضرت محمد صلی الله علیه وسلم نے فرمایا, "الله کی...

ہمسائیوں سے نمک مانگ لیا

‏ ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی...

Your Tongue Should Stay Busy With Remembrance of Allah

    Sayyiduna ‘Abdullah ibn Busr رضي الله عنه reports that...

حضرت لقمان جیسا بننے کے لیے کچھ باتیں

ایک آدمی حضرت لقمان علیہ السلام  سے کہنے لگا...

Hadith: Invoking Allah SWT in the prayers

Sahih Al Bukhari - Book of Oneness, Uniqueness Of...

دروازہ بند کر دیں

انسانی زندگی میں بعض اوقات ایسے واقعات پیش آتے...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے