back to top

ہم کتنے خوش نصیب لوگ ہیں۔

کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے بچپن میں محلے کی چھتوں پہ اپنے دوستوں کیساتھ روایتی کھیل کھیلے۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے لالٹین کی روشنی میں ناول پڑھے۔

جنہوں نے اپنے پیاروں کیلیئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر بھیجا۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا۔

جنہوں نے کھلیانوں کی رونق دیکھی۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا۔

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں۔ ہمارے جیسا تو کوئ نہیں کیونکہ

ہم وہ آخری لوگ ہیں

جو سر پہ سرسوں کا تیل انڈیل کر اور آنکھوں میں سرمہ لگا کر شادیوں پہ جاتے تھے۔

ہم وہ لوگ ہیں جو گلی ڈنڈا کھیلتے تھے اور گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے۔

ہم وہ دلفریب لوگ ہیں

جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور انکل سرگم کو دیکھ کے خوش ہوئے ۔

ہم وہ بہترین لوگ ہیں

جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کی۔ جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو اعزاز سمجھا۔

ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں

جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔ ہمارے جیسا تو کوئ بھی نہیں۔

کبھی وہ بھی زمانے تھے

سب چھت پر سوتے تھے

اینٹوں پر پانی کا

چھڑکاؤ ہوتا تھا

ایک سٹینڈ والا پنکھا

بھی چھت پر ہوتا تھا

لڑنا جھگڑنا سب کا

اس بات پر ہوتا تھا

کہ پنکھے کے سامنے

کس کی منجی نے ہونا تھا

سورجُ کے نکلتے  ہی

آنکھ سب کی کھلتی تھی

ڈھیٹ بن کر پھر بھی

سب ہی سوئے رہتے تھے

وہ آدھی رات کو کبھی

بارش جو آتی تھی

پھر اگلے دن بھی منجی

گیلی ہی رہتی تھی

وہ چھت پر سونے کے

سب دور ہی بیت گئے

منجیاں بھی ٹوٹ گئیں

رشتے بھی چھوٹ گئے

بہت خوبصورت خالص رشتوں کا دور لوگ کم پڑھے لکھے اور مخلص ہوتے تھے اب زمانہ پڑھ لکھ گیا تو بے مروت مفادات اور خودغرضی میں کھو گیا۔

کیا زبردست  پڑھا لکھا مگر دراصل جاھل زمانہ آ گیا۔

ٹھپہ لگ جاتا ہے

یہ بھی اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے توبہ کا ایک راستہ رکھا ہوا ہے۔ کئی آدمی کہتے ہیں کہ نفل پڑھیں، ورد...

چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے

مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں      1⃣ - مجھے تعجب ہے اس پر...

A Good Muslim Teenager

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Starting These From Right is Sunnah

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007, Book...

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے...

جب بھی زنا کرنے والا زنا کرتا ہے

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ...

اللہ کی معرفت حاصل ہونے کی علامات

بسم الله الرحمن الرحيم*فقه القلوب*الباب: العلم بالله واسمائه وصفاته✨...

Hadith: What are you responsible for?

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn...

کبھی سوچا بھی ہے تم نے – یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں

ذرا دھیرے سے تم چلنا کہ یہ تو آبگینے ہیں..کہ...

متعلقہ مضامین

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻟﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﺮ ﺗﮭﭙﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ

کچھ دن پہلے ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ میانوالی ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ ﭼﻨﺎﭼﮧ بندیال ﮐﯽ ﻣﯿﭩﺮﻭ ﮐﯿﺮﯼ ﺳﺮﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ...

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...