back to top

ایک شرابی کے ہاں ہر وقت شراب کا دَور رہتا تھا

.

ایک مرتبہ اس کے دوست احباب جمع تھے شراب تیار تھی اس نے اپنے غلام کو چار درہم دیے کہ شراب پینے سے پہلے دوستوں کو کھلانے کے لیے کچھ پھل خرید کر لائے

.

وہ غلام بازار جا رہا تھا کہ راستے میں حضرت منصور بن عمار بصری رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس پر گزر ہوا وہ کسی فقیر کے واسطےلوگوں سے کچھ مانگ رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ

“جو شخص اس فقیر کو چار درہم دے میں اس کو چار دعائیں دوں گا”

اس غلام نے وہ چاروں درہم اس فقیر کو دے دیے.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا, بتا کیا دعائیں چاہتا ہے…؟


غلام نے کہا میرا ایک آقا ہے میں اس سے خلاصی چاہتا ہوں.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے دعا فرمائی اور پوچھا دوسری دعا کیا چاہتا ہے…؟
غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدل مل جائے.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا تیسری دعا کیا ہے…؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میرے سردار کو توبہ کی توفیق دے اور اس کی دعا قبول کرے.
آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا چوتھی دعا کیا ہے…؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری, میرے سردار کی, تمہاری اور یہاں مجمعے میں موجود ہر شخص کی مغفرت کرے


حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی یہ بھی دعا کی.
اس کے بعد وہ غلام خالی ہاتھ اپنے سردار کے پاس واپس چلا گیا.
سردار اسی کے انتظار میں تھا. دیکھ کر کہنے لگا ” اتنی دیر لگا دی…؟


غلام نے قصہ سنایا. سردار نے ان دعاؤں کی برکت سے بجائے غصہ ہونے اور مارنے کے یہ پوچھا کہ کیا کیا دعائیں کرائیں…؟
غلام نے کہا پہلی تو یہ کہ میں غلامی سے آزاد ہو جاؤں…..
سردار نے کہا میں نے تجھے آزاد کر دیا۔۔۔ دوسری کیا تھی…؟
غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدلہ مل جائے…..
سردار نے کہا میری طرف سے تمہیں چار ہزار درہم نذر ہیں۔۔۔ 

تیسری کیا تھی….؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ تمہیں شراب وغیرہ فسق و فجور سے توبہ کی توفیق دے

….
سردار نے کہا میں نے اپنے سب گناہوں سے توبہ کر لی۔۔۔ 

چوتھی کیا تھی….؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری,آپ کی, ان بزرگ کی اور سارے مجمع کی مغفرت فرما دے

….
سردار نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے….
رات کو سردار کو خواب میں ایک آواز سنائی دی:

جب تو نے وہ تینوں کام کر دیئے جو تیرے اختیار میں تھے تو کیا تیرا یہ خیال ہے کہ اللہ وہ کام نہیں کرے گا جس پر وہ قادر ہے….?”
اللہ نے تیری, اس غلام کی, منصور کی, اور اس سارے مجمعے کی مغفرت کر دی ہے….”
)بحوالہ: فضائل صدقات(

سود ۔ رِبا اور ہم

جس زمانے میں میرے پاس حکومت کی ذمہ داری تھی تو سود کی حرمت کے بارے میں سپریم کورٹ کانیا نیا فیصلہ آیا ہوا...

Hadith: Curing Fever

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

بيوی کے لئے قرآن مجيد ميں تین لفظ استعمال ہوئے ہیں

​ اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن...

2 دن سے وہ اپنی پلکیں نہیں جھپکا پا رہے تھے, نہ سو سکتے تھے

     ایک بزرگ جو مراقبہ کے زریعے لوگوں کے مسائل...

ہرن اور شیر

ہرن کی رفتار تقریباً 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی...

Hadith: Give Charity Even If Half A Date Fruit

Sahih Al Bukhari - Book of Obligatory Charity...

امّاں ، میں اور خاور

​​  امّاں میری سمجھ میں اب بھی نہیں آتی تھیں۔۔۔! شادی...

دل ‏ٹوٹ ‏گیا؟

* ‏‏‏‏‏‏‏‏جب جب دل ٹوٹے تب تب اللّٰہ پاک...

Backbiting – Let Us Refresh Some Aspects

 ​Today we're going to ask you to do something...

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کا معروف طبیب

اس کا نام ڈاکٹر احمد تھا اور وہ سعودی عرب کا معروف طبیب تھا۔ لوگ اس سے مشورہ لینے کے لیے کئی کئی دن...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...