عبدالرحمن بن معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن سے کوئی نہیں بچ سکتا: ظن حسد اور بد فالی۔ عرض کیا یا رسول اللہ! ان سے نجات کی کیا صورت ہے ؟ ارشاد فرمایا کہ جب تو حسد کرے تو ظاہر مت کر یعنی دل میں حسد ہو تو زبان یا عمل سے اس کا اظہار مت کر کیونکہ صرف دل کے خیال پر مواخذہ نہیں اور جب کسی کے متعلق بدگمانی ہو تو بلا تحقیق اسے حقیقت مت سمجھو۔ اگر بد فالی کی صورت پیش آئے تو پرواہ کئے بغیر کام میں لگے رہو یعنی کہیں جانے کا ارادہ تھا کہ الو کی آواز سن لی یا کسی اور جانور کی، یا بدن کے اعضاء میں کسی میں لرزہ وغیرہ پیدا ہو گیا تو اس وجہ سے اپنا ارادہ تبدیل نہ کرو بلکہ اپنے عزم پر جاری رہو ۔
تنبیہ الغافلین
باب: حسد
صفحہ 219