مستحباتِ اذان
1. مؤذن باوضو ہو
2. اذان کے احکام واوقات جانتا ھو
3. نیک وصالح ھو
(گناہِ کبیرہ سے بچتا ھو اور صغیرہ بار بار نہ کرتا ہو)
4. اذان کے وقت قبلہ رخ ہو۔
5. اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھنا۔
6. حی علی الصلاۃ ، حی علی الفلاح کے موقع پر دائیں بائیں چہرے کو پھیرنا۔
7. اذان و اقامت کے درمیان مناسب وقفہ ھونا۔
8. سامع (اذان سننے والا) کا کلماتِ اذان کو مؤذن کے وقفوں میں کہنا ۔
9. حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح کے وقت لاحول ولاقوۃ الاباللہ کہنا۔
10. اذان کے بعد مؤذن اور سامع دونوں کا اس دعا کا مانگنا۔
اَللّٰھُمَ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَ الصَّلٰوۃِ القَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدًا الوَسِیْلَۃَ وَ الْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہٗ مَقَامًا مَحْمُوْدًا الّذِیْ وَعَدتَّہٗ
مفتی محمود الحسن لاہور