back to top

اور سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!

اس لئے جب میں مرجاوں گا تو  لوگ کہیں گے کہ” لاش کہاں” ہے؟ 

اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!

اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو  کہیں گے  “جنازہ لےآؤ “!!!

میرانام نہیں لینگے ۔۔!

اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائے تو کہیں گے  “میت کو قریب کرو” !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!

اس وقت مجھے میرا نسب اور نہ قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔

کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔

پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے  :

1۔ جو لوگ جو تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین  کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔

2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔

3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کا ہوگا جو کہ ہفتہ دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا

اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کی پنوں میں رکھ دیں گے! !!لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہوا

اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہوا  اور وہ ہے آخرت کا ۔

تجھ سے چھن گیا تیرا ۔۔۔

1۔ جمال ۔۔۔

2۔ مال۔۔

3۔ صحت۔۔

4۔ اولاد ۔۔

5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔

6۔ بیوی ۔۔۔

7۔  غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے 

اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔

اب سوال یہاں یہ ہیکہ :

تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے  کیا تیاری کی ہے ؟

یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے  ۔۔

اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے :

1۔ فرائض کا

2۔ نوافل کا

3۔پوشیدہ صدقہ اور صدقہ جاریہ کا۔۔۔۔۔

4۔ نیک کاموں کا

5۔ رات کی نمازوں کا

شاید کہ تو نجات پاسکے 

اگر تو نے اس مقالہ سے لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے

تاکہ اس امتحان  گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے

اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھےگا

(اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا)

میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔

جیسا کہ اللہ نے فرمایا 

*”اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر* *کے* *لئے واپس لوٹا دے تو* *میں صدقہ کروں اور نیکوں ** *میں شامل ہو جاؤں**  *(سورة المنافقون )*

یہ نہیں کہیگا کہ۔۔

عمرہ کروں گا

نماز پڑھوں گا

روزہ رکھوں گا

علماء نے کہا کہ :

میت  صدقہ کی تمنا اس لئے کریگا کیوں کہ وہ مرنے کے بعد  اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گا

اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو

بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا

اور اب اس وقت جو صدقہ کرسکتے ہیں 10 سکنڈ کے اندر وہ اس میسیج کو نصیحت کی نیت سے پھیلائے ۔

اے رحمان و رحیم تجھ سے بہتر کوئی مدد گار نہیں

اے رحمان و رحیم! تو میری مدد فرما. تجھ سے بہتر کوئی مدد گار نہیں. تو میری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں. تو...

دو شیر تھے اورکچھ غلط فہمی ہوگئ

دو شیر تھے  ایک جوان اور ایک بوڑھا دونوں میں بہت اچھی دوستی تھی۔ دونوں میں ایک دن کچھ غلط فہمی ہوگئ۔ دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہو...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

بچے کی شکایت​

❗بچہ روز قیامت  والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا...

عاجزی اور تکبر

    حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو اللہ تعالی کے...

Rememberance of Allah

    Abu Huraira (Radi Allah Anhu) Reported Allah's...

مزاج کی تبدیلیوں کا انتظام

 مزاج کی تبدیلیوں کا انتظامتحریر: جنید طاہرپورے دن میں،...

خاتون کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو

خاتون : کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی...

متعلقہ مضامین

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...