قُلْ لِمَنِ الْأَرْضُ وَمَنْ فِيهَا إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ {84} سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ {85} قُلْ مَنْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ {86} سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ {87} قُلْ مَنْ بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ {88} سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ {89}
اِن سے کہو، اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ یہ زمین اور جو اِس میں آباد ہیں، یہ کس کے ہیں؟ یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کے ہیں۔ کہو، تو کیا تم (اِس سے) یاددہانی حاصل نہیں کرتے؟ اِن س پوچھو، سات آسمانوں اور عرش عظیم کا مالک کون ہے؟ یہ ضور کہیں گے کہ یہ بھی اللہ کے ہیں۔ کہو، تو اللہ (کے شریک ٹھیرا کر تم اُس) سے ڈرتے نہیں ہو؟ اِن سے پوچھو، اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے اور وہ پناہ دیتا ہے، مگر اُس کے مقابل میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا؟ یہ ضرور کہیں گے کہ یہ سب اللہ ہی کا اختیار ہے۔ تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے
23. Al-Mu’minun- Verse (84-89)