back to top


کچھ خواتین کسی فوتگی والے گھر بھی جائیں تو واپس آ کر اس طرح تبصرہ کر رہی ہوتی ہیں کہ بیٹی نے تو نیا سوٹ ڈالا تھا اسے تو دکھ نہیں ہی نہیں تھا، بہو تو ایسے ہنس ہنس کہ بات کر رہی تھی جیسے اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہو.،کوئی زیادہ رو رہا ہو تو اعتراض، کوئی صبر کر کے بیٹھا ہو تو مسئلہ، گھر صاف تو تبصرہ، صاف نا ہو تو تنقید،،
میری بہن تمہیں کس نے حق دیا ہے دوسروں کو جج کرنے کا؟؟ کسی کا جوتا پہن کر جب تک خود نا چلو، تب تک اس کے چلنے پر اعتراض نا کرو.
خود تو 4 پلیٹ بریانی تناول کر کے ڈکار بھی نا ماریں اور دوسروں پر تابڑ توڑ حملے..
خدارا رحم کریں.. کم از کم سوگ میں شامل نہیں ہو سکتی تو بلا وجہ ان کی عزت بھی نا اچھالیں،،
یہ وقت سب پر، ہر گھر مین میں آنا ہے اور آتا ہے..


ہمارے مرد حضرات بھی کچھ کم نہیں، دو لفظ تعزیت کے تو ٹھیک طرح سے بولنے آتے نہیں اور سیاسی تھیٹر ایسے سجا کہ بیٹھ جا تے ہیں کہ فوتگی پر نہیں الیکشن کمپین پر آئے ہوں،،
جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا ہے کوئی اس کی بھی تو دلجوئی کرے، اس کے غم کا مداوا بھی تو کوئی کرے، لیکن ہمیں کسے کے غم سے کیا؟ ہم تو “رسم دکھاوا” کے لیے گئے ہیں، ہماری بلا سے کوئی مرتا ہے تو مرے،


ہم تو پوچھیں گے کہ بھائی جی کھانے کا انتظام ہو گیا نا؟؟ کتنی دیگیں بنوانی ہیں؟؟ 6 دیگیں تو کم ہیں، برادری بھی ہے محلے داری بھی ہے.
وہ بیچارہ باپ کے سوگ کو بھول کر اس پریشانی میں لگ جاتا ہے کہ کہاں سے قرض پکڑوں، کیونکہ کھانا صحیح نا بنایا تو باتیں ہوں گی ساری زندگی باپ کا کھایا مرنے پر روٹی بھی صحیح نا دے سکا؟؟


ہمیں سوچنا ہو گا کون لوگ ہیں ہم؟؟ مسلمان تو دور کیا ہم انسان بھی ہیں.؟؟؟
جانوروں کا بھی کوئی مر جائے تو وہ ایسے دعوتیں نہیں اڑاتے اور اشرف المخلوقات کا تاج پہن کر حیوانیت کی ساری حدیں عبور کر جانا..کہاں کی انسانیت ہے


میں نے میت کے گھر میں ایسی آوازیں بھی سنی ہیں جو دیگ پر بانٹنے میں لگا ہو تا ہے اسے کہا جاتا ہے “ذرا پلیٹ میں 4 بوٹیاں زیادہ ڈال دینا وہ داماد بھی آیا ہے تو اسے کھانا دینا ہے”


وہ بیٹی جو ماں یا باپ کی میت پر رو رو کر ہلکان ہو رہی تھی جیسے ہی جنازہ اٹھتا ہے تو وہ سارا غم پس پشت ڈال کر کھانا تقسیم میں کرنے لگ جاتی ہے کہ سسرال والے بھی آئے ہیں، انہیں کھانا نا ملا تو ساری زندگی باتیں سننے کو ملیں گی کہ تیرے باپ کی میت پر تو ہمیں کھانا بھی نہیں پوچھا کسی نے…


میں نے اس بات پر بھی تبصرے سنے ہیں کہ سالن میں تو “تری” (گھی) ہی نہیں تھا، ہماری پلیٹ میں تو بس شوربا ہی آیا،..


ہم بحیثیت معاشرہ ظالم بن گئے ہیں، خوشیاں تو کجا ہم نے مرگوں کو بھی اپنے “شریکے” پورے کرنے کے لیے ایک ایونٹ بنا لیا ہے..


جب میں کہتا ہوں الٰہی میرا احوال دیکھ
حکم ہوتا ہے بندے ذرا نامہ اعمال دیکھ


کچھ سوال آپ کے ضمیر کےدروازے پر چھوڑ رہا ہوں


کیا ہم فوتگی کے کھانے کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے؟
کیا ہم بھوک لگنے پر بازار سے کھانا نہیں کھا سکتے؟
کیا ہم گھر میں ایسا اصول نہیں بنا سکتے کہ خاندان میں کوئی کسی فوتگی پر نہیں کھائے گا؟؟


*سوچیے گا ضرور…

بادشاہ کا انصاف

ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﻏﺰﻧﻮﯼ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻏﻼﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻟﮕﺘﺎ ہے کہ...

10 Ways to Increase Your Imaan

Listed below are ways to increase our Eeman 1. Recite and ponder on the meanings of the Quran. Tranquility then descends and our hearts become...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith: Eating meals while leaning

Sahih Al Bukhari - Book of Food, Meals Volumn...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات...

بےخوف ‏انسان

 انسان بزدل اتنا ہے کہ خوابوں میں ڈر جاتا ہے ...

Hadith: sins removal

Sahih Al Bukhari - Book of Patients Volumn 007,...

ابھی دو دن پہلے ہی لاہور اسٹیشن پر دیکھا ہے

وقت کے ولی سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا...

Hadith : The Real Bonding Between Muslims

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volume...

تلاوت کا ناغہ

*حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی فرماتے...

متعلقہ مضامین

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

کہانی- طوطے کی موت

ایک بزرگ نوجوانوں کو جمع  کرتے اور انہیں ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایک مسجد کو اپنا...

طنز کا طریقہ اور طعنہ دینے کا طریقہ اختیار کرنا

آج سے تقریبا تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے ، میں اس وقت دارالعلوم کراچی سے نیا نیا فارغ ہوا تھا ، اس...

کل وقار آیا تھا۔۔۔! ولایت میں رہتا ہے – واپس آتے ہی ملنے چلا آیا

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔۔! سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔۔! جانے کون ملنے آیا...

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

. میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی ریل پیل تھی، دنیا کی...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...