back to top

اپنی بیوی کے اپنے بارے میں تاثرات جانیئےطریقہ بہت آسان سا ہے:


بازار سے ایک پیٹی اناروں کی خرید کر لائیے، پیٹی کو کچن میں رکھ کر خاموشی اختیار کیجیئے:


درج ذیل چار صورتیں آپ کے ساتھ پیش آ سکتی ہیں۔ یا پھر ایک پانچویں صورت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کا چانس ذرا کم ہی ہے۔


*پہلی صورت:* شام کو آپ کو ایک بڑی پلیٹ میں اناروں کے نکلے ہوئے دانے ملیں گے، ساتھ میں کھانے کیلئے ایک چمچ بھی ہوگا۔ یعنی دو یا تین اناروں کے دانے محنت کے ساتھ نکال کر اہتمام کے ساتھ پیش کیئے گئے۔ 

یہ والی آپ سے محبت کرتی ہے، اس کا خیال رکھا کیجیئے


*دوسری صورت:* آپ کو فقط ایک انار کے نکالے ہوئے دانے پلیٹ میں پیش کیئے جاتے ہیں ۔ 

جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی آپ کا احترام کرتی ہے اور آپ کی خدمت اپنے آپ پر عائد ایک واجب سمجھتے ہوئے کرتی ہے۔ یا آپ کی خدمت کر کے بس ثواب کما رہی ہے۔


*تیسری صورت:* اسے غور سے پڑھیئے- آپ کی بیوی انار اٹھا کر آپ کے پاس لاتی ہے اور اسے چھیلنا شروع کرتی ہے۔ 

اس سے محتاط رہیئے۔ یہ آپ کو دکھانا چاہتی ہے کہ وہ کیسے آپ کیلئے جان مارتی اور محنت کرتی ہے۔ اور اس کا وجود آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے۔ اور اسے اس کی محنتوں کا مناسب معاوضہ ملتا رہنا چاہیئے۔ یہ آپ کی زندگی میں راحت سے رہنا چاہتی ہے، اسے وقتا فوقتا پیسوں کا مکھن لگاتے رہا کیجیئے۔

ہاں اسے انار چھیلتے ہوئے اگر آپ اپنی آنکھوں سے ایسے بھی دیکھ لیتے ہیں کہ اس کے ہاتھوں انار کے دانے نکالتے وقت ادھر اُدھر اُڑ اور بکھر رہے تھے تو بس جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی کی تشریح سے نکل کر حاکمیت کی تفسیر کی طرف گامزن ہے۔


*چوتھی صورت:* آپ کی بیوی پلیٹ میں رکھ کر ایک انار اور چھری لاتی ہے۔ ارادی طور پر چمچ نہیں لائی تھی آپ کو چھیلنے کا کہہ کر چمچ لینے جاتی ہے اور کانی آنکھ سے دیکھ بھی لیتی ہے کہ آپ نے انار چھیلنا شروع کیا ہے یا نہیں۔

ایسی بیوی کے ہوتے ہوئے جان لیجیئے کہ آپ کی منجی آج نہیں تو کل صحن میں، چھت پر یا بیٹھک میں منتقل ہونے والی ہے۔ مسئلہ بس وقت کا ہے، یا آپ بوڑھے ہوئے یا آپ کی اولاد جوان ہوئی اور آپ صحن، چھت یا بیٹھک بدر۔


*پانچویں صورت:* یہ اپنے طرز کی نادر صورتحال ہے، اور مجھے تو یہ پتہ بھی چل رہا کہ اگر آپ کے ساتھ پیش آ جاتی ہے تو آپ کو نصیحت کیا کروں؟ چلیئے لگے ہاتھوں سُن ہی لیجیئے کہ:

آپ نے ہفتہ بھر تک اناروں کی کوئی سُن گُن نا ملنے پر کچن میں جھانکا یا فریج کھول کر دیکھا تو پتہ چلا کہ آپ کی زوجہ محترمہ اور اس کے بچوں نے اناروں کو کئی دن پہلے ہی کھا پی کر ہضم بھی کر لیا تھا۔

ایسی صورت میں: اللہ آپ کی حالت پر رحم فرمائے بس۔


*نامعلوم مظلوم مگر تجربے کار شوھر کی ڈائری سے ….*

Hadith: beautiful reward

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book 043, Hadith Number 622. ----------------------------------------- Narated By...

Hadith – What Fills The Scale

Abu Malik Al-Harith bin Asim Al-Ash'ari (May Allah be pleased with him) reported that:The Messenger of Allah (ﷺ) said: "Purity is half of faith,...

Feel Allah’s presense

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Aaghosh therapy

.                                 آغوش تھراپی               اشفاق احمد اکثر کہا کرتے تھے...

My best time of the day

My best time of the day comes when I...

The Amazing Benefits of Praying

Prayer is most important than ANY physical presence! Prayer has...

Hadith: About Umar Razi Allah Anhu :)

This Hadith made me smile :)   As'salaamu...

Hadith: offering at entry

Sahih Al Bukhari - Book of Prayer At Night...

بے حیائی کی تشہیر و اشاعت اور قرآن

⛓ *بے حیائی کی تشہیر و اشاعت اور قرآن*...

کہانی – کوثرچور ہے

خواتین کے ایک سرکاری کالج میں انگلش کا پیریڈ...

متعلقہ مضامین

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

​ *ایک خوددار پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق*

*ایک خوددار  پردیسی کی ڈائری کے کچھ اوراق* تحریر علیم خان فلکی  1 جنوری آج میں نے Resign کر دیا۔ مجھ سے جونیر ایک سعودی کو منیجر...

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...