دس نشانیاں
جو بتاتی ہیں کہ اگلا آپ سے جیلس ہے، ساڑ میں مر رہا ہے یا حسد کے دردِ قولنج میں
مبتلا ہے. آپ کو جو پسند آئے جملہ رکھ لیں. کونسا پیسے خرچ ہورہے ہیں.
1. حاسد
ہمیشہ آپ کی نقل کرنے کی کوشش کرے گا حالانکہ اس کے نزدیک آپ بہت برے ہیں.
2. وہ آپ کی
کسی خوشی میں بھی سڑی ہوئی سی بات کریں گے. چاہے خوشی کتنی بھی معمولی ہو ان سے
برداشت نہیں ہوگی.
3. آپ کی
کامیابی کو ہمیشہ چھوٹا جانیں گے. نہ صرف جانیں گے بلکہ اس کا اظہار بھی کریں گے.
4. ان کی عید
آپ کی شکست میں ہے.
5. ان کو آپ
کے ہر اچھے کام میں بھی برائی نظر آجائے گی.
6. آپ کی ہر
کامیابی ان کے نزدیک صرف گڈ لک ہے. چاہے آپ نے اس کامیابی کے لیے کتنی بھی محنت
کیوں نہ کی ہو.
7. اگر آپ
سمجھتے ہیں کہ ساڑ یا حسد کی کوئی وجہ بھی ہوسکتی ہے تو آپ غلط ہیں. یہ بیر اللہ
واسطے کا بھی ہوسکتا ہے.
8. وہ ہر وقت
آپ سے مقابلے کی دوڑ میں ہوتے ہیں.
9. اپنی
محرومیوں اور نارسائیوں کا بدلہ آپ کی ذات کو پنچنگ بیگ بنا کر لیں گے.
10. وہ لوگوں
کو آپ کے خلاف کرنے کے لیے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں. جس طرح حسد کی حد نہیں، اسی
طرح گراوٹ کی بھی کوئی حد نہیں. الزام تراشی، بہتان، جھوٹ کچھ بھی ان کے نزدیک
ناجائز نہیں.
اپنے حاسدین
کی ہدایت کے لیے ہمیشہ دعا کیجیے کیونکہ کوئی تو ان کے لیے بھی دعا کرنے والا
ہو.
دعاگو
منقول
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10221529263173152&id=1599068751