*ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے*
“اور بلاشبہ ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم (خوب) جانتے ہیں اس کا نفس جو وسوسے ڈالتا ہے ۔ اور ہم اس سے شہرگ سے بھی زیادہ نزدیک ہیں ۔ جب (اس کے اعمال کو) لے لیتے ہیں دو لینے والے (ان میں سے) ایک دائیں جانب اور (دوسرا) بائیں جانب بیٹھا ہوتا ہے ۔ وہ نہیں نکالتا اپنی زبان سے کوئی بات مگر اس کے پاس ایک نگہبان (لکھنے کے لئے) تیار ہوتا ہے ۔ اور آ پہنچی موت کی بیہوشی سچ مچ ۔ ( اے نادان! ) یہ ہے وہ جس سے تو دور بھاگا کرتا تھا اور صور پھونکا جائے گا ۔ یہی وعید کا دن ہوگا ۔ اور حاضر ہوگا ہر شخص اس طرح کہ اس کے ہمراہ ایک (اسے) ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا ۔ تو (عمر بھر) غافل رہا اس دن سے پس ہم نے اٹھا دیا ہے تیری آنکھوں سے تیرا پردہ، سو تیری بینائی آج بڑی تیز ہے”
تفسیر ابن کثیر
سورۃ ق
صفحہ 381