back to top

یہ
اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں تھی۔
وہ ہر طرح سے خوش حال تھا ۔ اس کی زندگی ہی میں اس کی ساری اولاد کی
شادیاں ہوگئی تھیں۔ بٹیاں شادی کے بعد سسرال جاکر بس گئیں اور بیٹے شادی
کے بعد بیویو ں کو ساتھ لیکر الگ الگ مکانوں میں رہنے لگے۔ اب گھر میں صرف
بوڑھے ماں باپ رہ گئے ان کی خدمت کے لئے ایک ڈرائیور اور ایک نوکرانی گھر
میں موجود تھی۔

بچوں کا معمول تھا کہ چھٹی کے دن زیادہ تر وقت
اپنے والدین کے پاس ہی گزارتے۔ اس طرح بوڑھے والدین کو کوئی خاص تنہائی
محسوس نہیں ہوتی تھی۔ انہیں نواسا ، نواسیوں پوتا پوتیوں کو گاہے بگاہے
دیکھنے اور ان کے ساتھ خوش کلامی کا موقع مل جاتا تھا لیکن چند برس بعد
ماں کا انتقال ہوگیا اور گھر میں باپ اکیلا رہ گیا چنانچہ اس نے بڑے بیٹےکے
سامنے تجویز رکھی کہ میں تنہا اس گھر میں نہیں رہنا چاہتا۔ اس لئے اب میں
تمہارے ساتھ رہوں گا۔

بیٹے نے باپ کی خواہش بخوشی قبول کی اور
بوڑھے والد کو لیکر گھر روانہ ہوگیا۔ گھر میں اس نے ایک کمرے کی اچھی طرح
صفائی کرائی اور اسے اپنے والد کے لئے وقف کردیا۔ باپ کی خدمت میں اس نے
کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ جب بھی ڈیوٹی سے آتا باپ کی خدمت میں ضرور حاضر
ہوتا اور حیریت دریافت کرتا ۔ مگر یہ سلسلہ زیادہ دن تک نہ چل سکا۔ اس کی
بیوی سسر کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتی تھی ۔ اس کا شوہر شام کو آفس سے
تھکا ہارا گھر آتا تو وہ اس کے بوڑھے باپ کے خلاف شکایات کا ڈھیر لے کر
بیٹھ جاتی۔ ایک دن اس نے شوہر کے سامنے بلا جھجک کہہ دہا:

“اب اس گھر میں میں رہوں گی یا تمہارا باپ!”

یہ سنتے ہی شوہر کے کان کھڑے ہوگئے ۔ اسے اپنی بیوی سے بہت محبت تھی۔ اس
نے بیوی کو کافی سمجھایا بجھایا۔ بہت بحث کے بعد آخر کار دونوں میاں بیوی
میں اس بات ہر اتفاق ہوگیا کہ بوڑھے باپ کو گراؤنڈ فلور سے نکال کر چھت سے
ملحق کمرے میں منتقل کر دیا جائے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے ،
چنانچہ بیٹے نے باپ سے کہا: میں نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے
کہ آپ کو چھت سے ملحق کمرے میں منتقل کردیا جائے۔ چھت پر صاف ستھری ہوا
بھی آئے گی ، سورج کی روشنی سے بھی بلا
واسطہ فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے اور چھت کی فضا سے آپ لطف اندوز بھی ہوتے رہیں گے۔

“ہاں
ہاں بیٹا !بھلا تمہاری ان باتوں سے اختلاف کیوں کر ہو سکتا ہے ، تم نے
میرے بارے میں جو فیصلہ کیا ہےوہ میرے حق میں صحیح ہے۔ اس طرح میری صحت
بھی اچھی رہے گی۔”

باپ نے بیٹے کے جواب میں کہا۔
وہ گھر کے
نچلے حصے میں رہتا تھا تو گاہے بگاہے اس کے ننھے منے پوتے اور پوتیاں من
بہلا دیا کرتے تھے اور وہ ان کے ساتھ کھل مل کر کچھ باتیں کر لیا کرتا تھا
مگر چھت پر آنے کے بعد اسے وہی تنہائی ڈسنے لگی جو بیوی کے انتقال کے بعد
اسے اپنے گھر میں ڈستی تھی۔
بےچارہ باپ اس تنہائی اور بہو بیٹے کی
جانب سے بے پروائی کو صبر و تحمل سے جھیلتا رہا۔ غم کی شدت اسے کھائے جا
رہی تھی مگر وہ اس کا اظہار نہیں کرتا تھا۔ وہ اچھی طرح سمجھ رہا تھا کہ
اس کے ساتھ بیٹا اور بہو اچھا برتاؤ نہیں کر رہے۔ اسے یہ دیکھ کر اندر ہی
اندر بڑا دکھ ہوتا تھا کہ گھر میں اچھی اچھی اور قیمتی پلیٹیں موجود ہیں ۔
اس کے باوجود اس کا کھانا ہمیشہ ایک پلاسٹک کی پلیٹ میں آتا ہے اور وہ بھی
صاف ستھری نہیں ہوتی تھی۔ بہو نوکرانی سے کہا کرتی تھی:

کھانا اسی پلاسٹک کی پلیٹ میں دیا کرو ، شیشے کی پلیٹ میں کھانا دوگی تو وہ توڑ دیں گے یا اسے گندا کر دیں گے۔

بوڑھا پاب اب عمر کے آخری حصے میں قدم رکھ چکا تھا۔ اس کی زندگی اور قبر کے مابین بس تھوڑا سا فاصلہ رہ گیا تھا۔ ادھر گھر میں کوئی بھی اس کا دھیان رکھنے والا نہیں تھا۔

اس کے کپڑے گندے ، اس کا کمرہ بھی گندا ، اس پر مستزاد تنہائی کا زہر۔ اب وہ جی نہیں رہا تھا ، جینے کی نقل کر رہا تھا۔ آخر کار وہ وقت آ ہی گیا جس سے کسی کو مفر نہیں۔

بوڑھا باپ فوت ہوگیا۔ بوڑھے باپ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کوئی 4 ، 5 ہفتے گزرے تھے کہ نافرمان بیٹا اپنے بچوں اور نوکروں کے ساتھ باپ کے کمرے میں داخل ہوا اور کمرے کی

صفائی ستھرائی میں لگ گیا۔ وہ کمرہ گھر کے ڈرائیور کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ کمرے کی
صفائی کے دوران اس نافرمان بیٹے کے ایک بچے کی نظر پلاسٹک کے پلیٹ پر پڑ
گئی جو اس کے بوڑے دادا کے لئے خاص کردی گئی تھی۔ بچے نے لپک کر پلیٹ اپنے
ہاتھ میں اٹھالی

۔ باپ نے فوراً کہا:
اس پرانی اور گندی پلیٹ کا کیا کروگے؟ اسے پھینک دو ، یہ رکھنے کے قابل نہیں۔

لیکن چھوٹے بچے نے باپ کی بات پر کوئی دھیان نہ دیا اور کہنے لگا:
نہیں نہیں ، مجھے اس کی ضرورت ہے، میں اس کی حفاظت کروں گا ، میں اسے پھینک نہیں سکتا۔

باپ نے اپنے بچے کی باتیں سن کر پوچھا:

بھلا اس گندی پلیٹ کا کیا کروگے؟

بچے نے جواباً کہا:

میں
پلاسٹک کی اس پلیٹ کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں تاکہ کل جب آپ بوڑھے ہوجائیں
تو میں آپ کو اسی پلیٹ میں کھانا دے سکوں۔ ننھے منے بچے کی یہ بات سن کر
نافرمان بیٹے کے کان کھڑے ہوگئے۔ اب اسے احساس ہوچکا تھا کہ بوڑھے باپ کے
ساتھ اس کا سلوک اچھا نہیں تھا اور وہ اپنے محسن باپ کا نافرمان بیٹا تھا۔
بچے کی بات سے وہ بہت شرمندہ ہوا ،

پھر اس کی آنکھیں جھلک اٹھیں۔ کمرے کی صفائی کا کام کاج چھوڑ کر وہ اپنے باپ کے بستر پر لیٹ گیا اور آنسو بہاتے بہاتے با پ کے کمرے کا فرش چومنے لگا لیکن ۔۔۔۔۔

“اب پچھتائے کیا ہوت ، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔”

Hadith: What are you responsible for?

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn 007, Book 062, Hadith Number 128. ----------------------------------------- Narated By Ibn 'UmarRazi Allah Anhu: The Prophet Peace...

لے پالک اولاد کو محرم بنانے كا طریقہ۔

+92 320 8707030: https://facebook.com/2426755080673078/posts/4361968150485085/ +92 320 8707030: مسئلہ #155 موضوع:لے پالک اولاد کو محرم بنانے كا طریقہ۔ سوال: شادی کو آٹھ سال ہو گئے ہیں اور میں بچہ گود لینا...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Condition for prayer acceptance

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن...

Hadith: Reward for Umra & Hajj

Hadith: Reward for Umra & Hajj Sahih Al...

60 Powerful Lessons

1. Respect and honour all human beings...

Hadith: rejecting husband invitation for love

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah)...

Which Kind Of Charity is Best

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said:  "A man...

تفصیلات سورہ الکہف

*سورۃ الکہف* حضرت شیخ ذوالفقار دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ...

متعلقہ مضامین

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک ایک میٹر لمبا چمچ ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو...

ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻟﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﺮ ﺗﮭﭙﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ

کچھ دن پہلے ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ میانوالی ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﻮﺍ ﭼﻨﺎﭼﮧ بندیال ﮐﯽ ﻣﯿﭩﺮﻭ ﮐﯿﺮﯼ ﺳﺮﻭﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ...