back to top

❗آدابِ زندگی❗

شیخ جنید بغدادی ایک دفعہ اپنے مریدوں اور شاگردوں کے ساتھ بغداد کی سیر کے لیے  نکلے انھوں نے *بہلول* کے بارے میں پوچھا، تو کسی نے کہا سرکار وہ تو ایک دیوانہ شخص ہے،

شیخ صاحب نے کہا مجھے اسی دیوانے سے کام ہے آیا کسی نے آج اس کو دیکھا ہے؟

ایک نے کہا میں نے فلاں مقام پر اس کو دیکھا ہے سب اس مقام کی طرف چل دیئے حضرت بہلول وہاں ریت پر بیٹھے ہوئے تھے،

شیخ صاحب نے بہلول کو سلام کیا، بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا کون ہو؟

شیخ صاحب نے بتایا، بندے کو جنید بغدادی کہتے ہیں، بہلول نے کہا وہی جو لوگوں کو درس دیتے ہیں؟ کہا جی الحمدللہ۔

 بہلول نے پوچھا…….

*شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟*

کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔

 *بہلول نے کہا*، لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اور وہاں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔

 شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔

 *بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟* کہا جنید بغدادی جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔

 *بہلول نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے۔*

جی الحمدللہ، متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بےموقعہ، بے محل اور بےحساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔  *بہلول نے کہا*……..

کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے، بہلول نے پھر دامن جھاڑا اور تھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔

 شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے سلام کیا۔ بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا

*کون ہو؟* شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔  *بہلول نے اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟*

کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔

بہلول نے کہا آپ یہ بھی نہیں جانتے، اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اور کہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔

 بہلول نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہيں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے،

*اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائے گا نور و ہدایت نہیں،* شیخ صاحب نے کہا جزاک اللہ۔

 بہلول نے کہا کلام میں اصل یہ ہے کہ *جو بولو اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیھودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔* 

 سونے میں اصل یہ ہے کہ *دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لیکر یا حسد و کینہ لیکر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے، کسی کا حق گردن پر لیکر تو نہيں سو رہے* ۔۔۔

​عذر تسلیم کرکے رشتوں کو مضبوط بنا نا سیکھیں

"آپ نے میری کال پِک نہیں کی،دودفعہ ملایا تھا۔" "جی،معذرت چاہتا ہوں میں ڈرائیونگ کررہا تھا۔" ہونہہ،ڈرائیونگ کررہا تھا،صرف بات نہ کرنے...

والدین کے ساتھ حسن سلوک صرف ایک بوسے تک ہی محدود نہ کرلو

تم اپنی ماں سے جھگڑا نہ کرو۔۔۔ اگرچہ تم حق پر ہی کیوں نہ ہو نیکی صرف یہ نہیں کہ تم اپنی ماں کے سر...

Three Thieves of Peace

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چشمے کو جہاں چاہیں لے جاسکیں گے

سورہ الانسان آیت نمبر 6 عَیۡنًا یَّشۡرَبُ بِہَا عِبَادُ اللّٰہِ...

ظلم اور شرک

سورہ لقمٰن آیت نمبر 13 وَ اِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِابۡنِہٖ...

میں کیا ہوں؟ میں کون ہوں؟

میں کیا ہوں؟ میں کون ہوں؟

اخروٹ چور

  ۔"" "" "" "" "ایک شخص نے ڈرائی فروٹ...

رَبِّ اَوزِغنِیّ اَن اَشکُرَ نِعمَتَکَ الَّتِی انعَمتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدیَّ

‎‎﷽ ‏رَبِّ اَوزِغنِیّ اَن اَشکُرَ نِعمَتَکَ الَّتِی انعَمتَ عَلَیَّ وَعَلٰی...

صلح حدیبیہ اور فتح مکہ کا واقعہ

سورہ الفتح آیت نمبر 0بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ترجمہ:شروع اللہ...

کچھ نصیحتیں بہنوں اور بھائیوں کے نام

کچھ نصیحتیں بہنوں اور بھائیوں کے نام۱- دن کا...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے...

متعلقہ مضامین

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

عربی حکایت: ایک لڑکی کی شادی ہوئی

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہواکھانے سے بڑی اشتھا انگیزخوشبو آرہی...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...