﷽
رَبِّ اَوزِغنِیّ اَن اَشکُرَ نِعمَتَکَ الَّتِی انعَمتَ عَلَیَّ
وَعَلٰی وَالِدیَّ
اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں شکر ادا کروں ان نعمتوں کا جو تو نے مجھ کو اور میرے والدین کو دیں۔
اَلّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوُّ تُحِبُّ العَفو فَاعفُ عَنِّی
اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنا پسند فرماتا ھے لہذا مجھے معاف کر دے
اٙللّھُمّ ٙ استُر عٙو رٙاتِنٙا وٙ اٰمِن رّ وعٙا تِنٙا
یاالہی ، ھمارے عیب ڈھانپ لے اور گھبراہٹوں سے امن دے
اے پاک پروردگار
ہم تیری بارگاہ میں اپنی تمام کوتاہیوں ، لغزشوں اور گُناہوں کے ساتھ دست بہ دُعا ہیں ، ہمیں مُعاف فرما، ہماری دُعائیں قبُول فرما ، ہماری مُشکلیں ، پریشانیاں دُور فرما ، ہمارے لۓ بہتری فرما. آمین، ثم آمین .