آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ عورت کیا چیز ہے کیونکہ جب وہ پیدا ہوتی ہے تو کوئی اس کی پیدائش پر زیادہ خوش نہیں ہوتا لیکن وہ تمام عمر لوگوں کو خوشیاں بانٹنے میں لگی رہتی ہے جب وہ ماں باپ کے گھر میں ہوتی ہے تو ان کی وفادار بن کر رہتی ہے جب شادی ہوتی ہے تو شوہر کی وفاراد بن کر ساری زندگی اس کی لمبی عمر کی دعائیں مانگتی ہے
جب وہ ماں بنتی ہے تو باقی زندگی بچوں کو پالنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے میں گذار دیتی ہے اولاد چاہے فرماں بردار ہو یا نہ ہو لیکن وہ انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتی ان ساری حقیقتوں کے باوجود عورت کا اپنا کچھ نہیں ہوتا جہاں پیدا ہوتی ہے وہ باپ کا گھر کہلاتا ہے شادی ہو جائے تو شوہر کا گھر اور جب بوڑھی ہو تو بیٹوں کا گھر اگر اس کا اپنا کچھ ہے تو فقط ایک قبر
ہر گز نہیں عورت ایک عظیم ہستی ہے جو ہر رشتہ خلوص دل سے نبھاتی ہے عورت کو آج تک کوئی نہیں سمجھ سکا لیکن وہ ہر کسی کے مزاج کو سمجھتی ہے ہر کسی کی پسند و ناپسند کا خیال رکھتی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ عورت بے عقل ہوتی ہے تو پھر یہ کیوں کہتے ہیں کہ بچے کی پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہے اور ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے
خدارا عورت کو اس کا اصل مقام دیں اور ہر عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں تاکہ ہماری قوم ایک بہتر مستقبل پاسکے !!!