back to top

اپنی بیوی سے پیار کریں

❤1۔شریکِ حیات کے لیے زیبائش اِختیار کیجیے..

۔

اپنی شریکِ حیات کے لیے خُوبصورت لباس زیبِ تن کیجیے، خُوشبو لگائیے۔

آپ آخری بار اپنی بیوی کے لیے کب بنے سنورے تھے؟؟

جیسے مرد چاہتے ہیں کہ اُن کی بیویاں اُن کے لیے زیبائش اِختیار کریں، اسی طرح خواتین بھی یہ خواہش رکھتی ہیں کہ اُن کے شوہر بھی اُن کے لیے زیبائش اختیار کریں۔

یاد رکھیے کہ الله کے رسول ﷺ گھر لوٹتے وقت مسواک استعمال کرتے اور همیشہ اچھی خُوشبو پسند فرماتے۔

۔

❤2۔ شریکِ حیات کے لیے خوبصورت نام کا چناؤ:

۔

اپنی شریکِ حیات کے لیے خوبصورت نام کا اِستعمال کیجیے۔ الله کے رسُول ﷺ اپنی ازواج کو ایسے ناموں سے پُکارتے جو اُنہیں بے حد پسند تھے۔

اپنی شریکِ حیات کو محبوب ترین نام سے پُکارئیے، اور ایسے ناموں سے اجتناب کیجیے جن سے اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

۔

❤3۔ خوبیوں کی قدر کیجیے :

۔

اپنی شریکِ حیات سے مکھی جیسا برتاؤ مت کیجیے۔اپنی روزمرہ زندگی میں ھم مکھی کے بارے میں سوچتے بھی نہیں، یہاں تک کہ وہ ہمیں تنگ کرے۔ اسی طرح بعض اوقات عورت تمام دن اچھا کام کر کے بھی شوہر کی توجہ حاصل نہیں کر پاتی، یہاں تک کہ اُس کی کوئی غلطی شوہر کا دھیان کھینچ لیتی هے۔ ایسا برتاؤ مت کیجیے، یہ غلط هے۔ اُس کی خوبیوں کی قدر کیجیے اور انکی خوبیوں پر توجہ مرکوز کیجیے۔

۔

❤4۔ غلطیوں سے صرفِ نظر کیجیے:..

۔

اگر آپ اپنی شریکِ حیات سے کوئی غلطی سرزد هوتے دیکھیں تو درگزر کیجیے۔ یہی طریقہ نبی اکرم ﷺ نے اپنایا کہ جب آپ ﷺ نے ازواجِ مطہرات سے کچھ غیر موزوں هوتے دیکھا تو آپ ﷺ نےخاموشی اختیار کی۔ اس اسلوب میں بہت کم هي مسلمان مرد مہارت رکھتے ہیں۔.

۔

❤5۔ شریکِ حیات کو دیکھ کر مسکرائیے:..

۔جب بھی اپنی شریکِ حیات کو دیکھیں تو دیکھ کر مسکرا دیجیے اور اکثر گلے لگائیے۔ مُسکرانا صدقہ هے اور آپ کی شریکِ حیات اُمّتِ مسلمہ سے الگ نہیں هے۔ تصور کیجیے کہ آپ کی شریکِ حیات آپ کو ہمیشہ مسکراتے هوۓ دیکھے تو آپ کی زندگی کیسی گزرے گی۔ اُن احادیث کو یاد کیجیے کہ جب رسول اللہ ﷺ نماز کے لیے جانے سے پہلے اپنی زوجہ کو بوسہ دیتے جبکہ آپ ﷺ روزہ کی حالت میں هوتے۔

۔

❤6۔ شکریہ ادا کیجیے…

۔

وہ تمام کام جو آپ کی شریکِ حیات آپ کے لیے کرتی ہیں، اُن سب کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیجیے۔ بار بار شکریہ ادا کیجیے، مثال کے طور پر گھر پر رات کا کھانا۔ وہ آپ کے لیے کھانا بناتی ہے، گھر صاف کرتی هے اور درجنوں دوسرے کام۔ اور بعض اوقات واحد ” تعریف ” جس کی وہ مستحق قرار پاتی هے وہ یہ کہ ” آج سالن میں نمک کم تھا “۔ خدارا! ایسا مت کیجیے۔ اُس کے احسان مند رهیے۔

۔

❤7۔ شریکِ حیات کو خوش رکھیے…

۔

اپنی شریکِ حیات سے کہیے کہ وہ آپ کو ایسی 10 باتوں سے متعلق آگاہ کرے جو آپ نے اُس کے لیے کیں اور وہ چیزیں اُس کی خوشی کا باعث بنیں۔ پھر آپ ان چیزوں کو اپنی شریکِ حیات کے لیے دہرائیے۔ هو سکتا هے کہ یہ جاننا مشکل هو کہ کیا چیز اسے خُوشی دے سکتی هے۔ آپ اس بارے میں خود سے قیاس مت کیجیے، براہِ راست اپنی شریکِ حیات سے معلوم کیجیے اور ایسے لمحوں کو اپنی زندگی میں بار بار دھراتے رهیے۔

۔

❤8۔ آرام کا خیال رکھیے…

۔

اپنی شریکِ حیات کی خواھشات کو کم مت جانیے۔ اسے آرام پہنچائیے۔ بعض اوقات شوہر اپنی بیویوں کی خواہشات کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔ ایسا مت کیجیے۔ نبیِ اکرم ﷺ نے اس واقعے میں همارے لیے مثال قائم کر دی کہ ‘حضرت صفیہ(رضی الله عنھا)رو رھی تھیں، انھوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ آپ ﷺ نے انھیں ایک سست رفتار اونٹ پر سوار کروا دیا تھا۔ آپ ﷺ نے ان کے آنسو پونچھے، ان کو تسلی دی اور انہیں(نیا) اونٹ لا کر دیا’۔

۔

❤9۔مزاح کیجیے…

۔

اپنی شریکِ حیات سے مزاح کیجیے اور اس کا دل بہلائیے۔ دیکھیے کہ کیسے الله کے رسول ﷺ حضرت عائشہ( رضی الله عنھا ) کے ساتھ صحرا میں دوڑ لگاتے تھے۔

آپ نے اس طرح کی کوئی بات اپنی بیوی کے ساتھ آخری مرتبہ کب کی؟؟

۔

❤ 10- بہتر بننے کی کوشش کیجیے…

۔

همیشہ نبی اکرم ﷺ کے یہ الفاظ یاد رکھیے: ”تُم میں سے بہتر وہ هے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر برتاؤ کرنے والا هے۔ اور میں تم سب میں اپنے گھر والوں سے بہترین پیش آنے والا هوں”۔

آپ بھی بھتر بننے کی کوشش کیجیے

۔

آخر میں بالخصوص

اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے الله کے حضور دعا کرنا مت بھولیے۔ الله بہتر جاننے والا هے…

خاتون اس کا تعاقب کر رہی ہے

ایک بیس بائیس سالہ نوجوان ہائپر سٹار میں داخل ہوا، کچھ خریداری کر ہی رہا تھا کہ اسے محسوس ھوا کہ کوئی خاتون اس...

Hadith: taking care of women

Sahih Al Bukhari - Book of Wedlock, Marriage (Nikaah) Volumn 007, Book 062, Hadith Number 114. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira : The Prophet...

Hadith: summary of faith

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

واقعہ – امام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ تعالی

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالی کا واقعہ امام...

ﺟﮭﻮﭦ ﻣﻮﭦ ﮐﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ

ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﯿﺦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ...

Hadith: Who Is Hypocrite

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book...

حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

​ تفسیر ابن کثیر اور مظہری میں بروایت محمد بن...

Hadith: The Luckiest Person

Narrated Abu Huraira (RA): I said: "O Allah's Messenger...

متعلقہ مضامین

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے

کسی ٹی وی ٹاک شو میں اینکرنے اپنے کروڑ پتی مہمان سے سوال پوچھا : زندگی میں آپ کو حقیقی خوشی کب اور کیسے...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھے… کھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی...

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...