back to top

ایک بیس بائیس سالہ نوجوان ہائپر سٹار میں داخل ہوا، کچھ خریداری کر ہی رہا تھا کہ اسے محسوس ھوا کہ کوئی خاتون اس کا تعاقب کر رہی ہے، مگر اس نے اسے اپنا شک سمجھتے ھوئے نظر انداز کیا اور خریداری میں مصروف ہوگیا، لیکن وہ عورت مستقل اس کا پیچھا کر رہی تھی، اب کی بار اس نوجوان سے رہا نہ گیا، وہ یک لخت خاتون کی طرف مڑا اور پوچھا، امی جی خیریت ہے؟


عورت: بیٹا آپ کی شکل میرے مرحوم بیٹے سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے، میں نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو اپنا بیٹا سمجھتے ہوئے آپ کے پیچھے چل پڑی، اور ابھی آپ نے مجھے امی جی کہا تو میرے دل کے جذبات فرطِ محبت و خوشی سے لائق بیان نہیں.


عورت نے یہ کہا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے.

نوجوان: کوئی بات نہیں امی جی آپ مجھے اپنا بیٹا ہی سمجھیں.

عورت: بیٹا کیا ایک دفعہ پھر آپ مجھے امی جی کہو گے؟

نوجوان نے اونچی آواز سے کہا جی امی جی……

لیکن خاتون نے گویا نہ سنا ہو

نوجوان نے پھر بلند آواز سے کہا جی امی جی….

عورت نے سنا اور نوجوان کے دونوں ہاتھ پکڑ کے چومے، اپنی آنکھوں سے لگائے اور روتے ہوئے وہاں سے رخصت ہوگئی.


نوجوان اس منظر کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے، اور وہ اپنی خریداری پوری کیے بغیر واپس چل دیا.

کاؤنٹر پر پہنچا تو کیشیئر نے دس ہزار کا بل تھما دیا….

نوجوان نے پوچھا دس ہزار کیسے؟

کیشیئر : آٹھ سو کا بل آپ کا ہے اور نو ہزار دو سو آپ کی والدہ کا، جنھیں آپ ابھی امی جی امی جی کہہ رہے تھے.

وہ دن اور آج کا دن

نوجوان اپنی حقیقی امی کو بھی خالہ جان کہتا ہے

میری بھی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔ 

Hadith: How to invoke Allah

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn 008, Book 075, Hadith Number 338. ----------------------------------------- Narated By 'Abdullah bin 'Amr : Abu Bakr As-Siddiq said...

اللہ والوں کی صحبت

  آج اگر آپکے پاس اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھنے کا بھی وقت نہیں نکلتا ، تو پھر اپنی آخرت کی فکر کریں کیونکہ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

بااخلاق کون ؟

امام جلال الدین سیوطیؒ نے اپنی کتاب ’’الکنز المدفون...

Hadith: Reward for Hajj

Sahih Al Bukhari - Book of Pilgrims Prevented From...

Hadith: Be afraid from the curse of opressed

Mazloo m ki bad-dua say bachain  ...

بہترین داعی

پچھلے دنوں ایک صاحب نے مجھے اپنے تجربے کی...

متعلقہ مضامین

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟ ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی...

​ایک شخص کا ایک بیٹا روز رات کو دیر سے آتا

ایک شخص کا ایک بیٹا تھا روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟  تو جھٹ سے...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

ہمارا رویہ اپنی اولاد کے ساتھ

ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀☀☀ ★ہمارا جو رویہ ہے آج کل اپنی اولاد کے ساتھ کہ ہمارا کمرہ گویا کہ عدالت کا کمرہ ہے ‘ بچوں...

بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں

میں نے فخر سےبابا جی کو کہا کہ میرے پاس اچھا بنک بیلنس ھے دو گاڑیاں ھیں بچے انگریزی سکول میں پڑھتے ہیں۔ عزت...