کسی بھی مرض کے شافی علاج کے لیے اسکی صیح تشخیص ضروری ہے وگرنہ علاج کارگر ثابت نہیں ہوتا بلکہ نئے امراض پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں
بلڈ پریشر ہائی ہو جانا واقعتاً ایک مرض ہے
مگر جب یہ صرف غریب کی غلطی پر ہی ہائی ہوتا ہو
امیر کی غلطی پر نارمل رہتا ہو تو یہ کسی بھی طرح بلڈ پریشر کا کیس نہیں بلکہ سیدھا سیدھا منافقت کا کیس ہے
کسی کی برائیوں پر غصہ آنا یا نفرت کرنا ایمانی صفت ہے
مگر برائیوں کی وجہ سے کسی سے نفرت کرنا ہرگز ایمانی صفت نہیں یہ ذاتی بغض کا کیس ہے
سر میں درد ہونا بے چینی اور بے سکونی اگرچہ طبی مسئلہ ہے مگر کسی کی دولت عزت اور شہرت پر بے چین اور بے سکون ہوجانا ہرگز طبی مسئلہ نہیں بلکہ یہ حسد کا کیس ہے
آپکو اچانک سے بھوک لگتی ہے ممکن ہے یہ شوگر کا مسئلہ ہو
مگر ایسی بھوک جو مٹتی ہی نہیں تو پھر یہ شوگر کا کیس نہیں حرص کا کیس ہے
آپکو دھندلا نظر آتا ہے تو ممکن ہے یہ آنکھوں کی بینائی کا مسئلہ ہو مگر آپ کو رشتے نظر نہیں آتے تو یہ بینائی کا مسئلہ نہیں تکبر اور غرور کا کیس ہے
آپکو چوٹ کا احساس نہیں ہوتا یہ یقینی طور پر آپکی قوت لامسہ میں خرابی کی کی علامت ہے
لیکن اگر کسی دوسرے کے درد کو محسوس نہیں کرپارہے تو یہ بےحسی اور بےضمیری کا کیس ہے
تو بیماریوں کی صیح تشخیص کیجئے
بیماریاں کچھ اور ہوں علاج کچھ اور کیا جارہا ہو تو پھر کیسے ممکن ہے کہ شفآء حاصل ہو
جمالیات