– یک طرفہ فیصلہ صادر کرنے اور تنقید کو گھٹیا سطح پر لانے سے اعتراض کریں
– کسی شخص کے لیے تھوڑا سا اچھا کام کر لینا مشکل نہیں ہوتا جو چیز مشکل ہوتی ہے وہ ہے تمام عمر اچھے کام کرتے رہنا
– ہر کام کا ایک نتیجہ ہوتا ہے اگر آپ ایسا کام کر رہے ہیں جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا تو اس پر لگنے والی محنت اور وقت آپ بیوقوفی سے ضائع کر رہے ہیں
– ایک میٹھا بول اور ناگوار باتوں پر ذرا سی چشم پوشی اس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے دکھ ہو
– دین کو دنیا کے معاوضے میں فروخت نہ کرو
– غلط صحبت نیک بندے کو بھی غلط بنا دیتی ہے ۔ اپنے دوستوں کا بہت احتیاط سے چناؤ کریں
– اگر بندے کو شکر گزاری کرنی آ جائے تو وہ کامل بندہ بن سکتا ہے اللہ تعالی کی تمام نعمتوں کا تہہ دل سے شکر ادا کریں معاشی، معاشرتی، انفرادی، خاندانی، دینی، علمی، ذہنی، فنی، بدنی، روحانی، ازدواجی، قلبی، لسانی حتی کہ ہر طرح کی نعمتوں کو یاد کرکے اس کا شکر ادا کریں اور یہ سوچیں کہ ان تمام نعمتوں سے آپ دوسرے لوگوں کو کیا فائدہ پہنچا رہے ہیں!