back to top




ایک ملک کا بادشاہ بہت رحم دل اور نیک تھا ، رعایا کے حق میں بہت اچھا تھا چنانچہ تمام رعایا اس سے محبت کرتی اور دعائیں دیتی تھی

اسی ملک کے ایک دور دراز گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا جس کی خواہش تھی کہ اپنے نیک دل بادشاہ کی زیارت کی جائے اور اسے کوئی تحفہ دیا جائے اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا کہ میں بادشاہ کو ملنے کے لیے جانا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں اس کوئی تحفہ بھی دوں تم مجھے مشورہ دو کہ میں بادشاہ کے لیے کیا تحفہ لے کر جاؤں ۔ بیوی نے کچھ دیر سوچا اور کہا کہ بادشاہ کے پاس تو ہر چیز ہوگی ہم اسے کیا تحفہ دے سکتے ہیں ہاں میرا ایک مشورہ ہے کہ ہمارے گھر کے پاس بہنے والے چشمے کا پانی بہت میٹھا اور ٹھنڈا ہے اور ایسا پانی پورے ملک میں کہیں بھی نہیں ہوگا حتیٰ کے بادشاہ کے پاس بھی نہیں ہوگا تو تم اس کے لیے یہ پانی لے جاؤ ۔ کسان کو یہ تجویز پسند آگئی اور اس نے اپنے چشمے سے پانی کے دو گھڑے بھرے اور اپنے گدھے پر لاد کر بادشاہ سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگیا

کئی ہفتوں کے سفر کے بعد بادشاہ کے محل پہنچ گیا اور ملاقات کی اجازت چاہی

اجازت ملنے پر بادشاہ کو تحفہ پیش کیا اور بتایا کہ یہ میرے گاؤں کے چشمے کا پانی ہے اور ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی آپ کو پورے ملک میں کہیں بھی نہیں ملے گا ۔ بادشاہ کے اشارے پر وزیر نے گھڑے کا ڈھکن اٹھایا تو کئی ہفتوں کے سفر کی وجہ سے پانی میں بدبو پیدا ہوگئی تھی وزیر نے بادشاہ کی طرف دیکھا تو بادشاہ نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور باآواز بلند کہا کہ ہم اس تحفے سے بہت خوش ہوئے اور خزانچی کو حکم دیا کہ اس کسان کے گھڑوں کو سونے سے بھر دیا جائے ، کسان بہت خوش ہوا ، بادشاہ نے وزیر کو بلا کر چپکے سے کہا کہ پانی کو گرا دینا اور واپسی پر اس کسان کو اس رستے سے گزارنا جہاں ہمارے چشمے ہیں تاکہ اس علم ہو کہ ہمارے پاس پانی کے کتنے چشمے ہیں اور انکا پانی کتنا ٹھنڈا اور فرحت بخش ہے

 
چانچہ جب کسان کو انعامات دینے کے بعد ان چشموں کے پاس سے گزارا گیا تو وہ سمجھ گیا کہ اس کا تحفہ کتنا حقیر تھا لیکن بادشاہ نے اسکے حقیر تحفے کو بھی قبول کرکے اسے انعام سے نوازا ۔ اس کے دل میں بادشاہ کے لیے محبت اور عقیدت اور گہری ہوگئی

ہماری عبادات کا بھی یہی حال ہے ہم جو ٹوٹی پھوٹی عبادت کرتے ہیں تو ہم اسے بہت اچھی سمجھتے ہیں اور اپنے مالک کے حضور پیش کرتے ہیں ، ان عبادات کی حقیقت معلوم ہونے کے باوجود وہ مالک المک نہ صرف ان عبادات کو قبول کرتا ہے بلکہ انعام کے طور پر بے بہا نعمتوں سے بھی نوازتا ہے حالانکہ اسے ہماری عبادتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ عبادت کے لیے تو فرشتے ہی کافی ہیں

 
اب ہم ان ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو پیش کرکے اسکی نعمتیں حاصل کرنے والے بھی نہ رہے تو ہم جیسا بدنصیب کون ہوگا وہ تو ہر وقت دینے کے لیے تیار ہے لیکن ہمارے پاس ہی لینے کے لیے وقت نہیں ہے کاش کہ ہمیں اس بات کی سمجھ آجائے ورنہ جب مرنے کے بعد سمجھ آئے گی تو بہت دیر ہوچکی ہوگی


بھروسہ

زندگی کتنی ہی تنگ ،راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہو جائیں اپنے رب پر بهروسہ رکهیں، مایوسی گناہ...

بے مقصد کھیل

اس طرح کے کھیلوں میں عموماً انہماک اس درجہ کا ہوتا ہے  کہ نماز و دیگر امور میں غفلت ہوجاتی ہے، اور اس بے...

طلبہ کی تربیت

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

اللہ سے عافیت مانگا کرو

عافیت کے بڑے وسیع معنی ہیں جن میں سکھ ...

شجرکاری‎ ‎کی ترغیب

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا‎ ‎جو‎...

نیک پرست اور دنیا پرست

سورہ الاِنشِقَاق آیت نمبر 6 یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ...

Story: The Young Man Passes By A Place

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by...

دادی دادا اور نانی نانا

ساڑھے تین برس کی زینب دو روز قبل کچن...

Hadith: Reward for Umra & Hajj

Sahih Al Bukhari - Book...

متعلقہ مضامین

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...

وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے

  مجھے کسی صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا. وہ ترکی کے راستے یونان جانا چاہتے تھے. ایجنٹ انھیں ترکی لے گیا. یہ ازمیر شہر میں دوسرے لوگوں...

ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا

میں ریاض جانے کے لیےایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلا۔ لیکن راستے میں رش اور چیکنگ کی وجہ سے میں ائیرپورٹ لیٹ پہنچا۔جلدی سے...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...