back to top

 

عورت کی عزت کیسے کی جاۓ

 

ایک ساتھی انباکس میں آۓ اور کہنے لگے  بھائ اس موضوع پر لکھیں کہ عورت کی عزت کیسے کی جاۓ۔۔۔؟؟؟
 
میں اس بھائ کی بات سن کر خوش ہوا کیوں کہ انباکس میں کافی لوگ آکر مختلف موضوع پر لکھنے کی درخواست کرتے ہیں ایک پہلا شخص آیا جو یہ جاننا چاہتا تھا کہ حقیقت میں عورتوں کی عزت کیسے کی جاۓ۔۔۔!!!
 

عورتیں دو قسم کی ہوتی ہیں

ایک محرم اور دوسری غیر محرم
محرم عورت اور غیر محرم عورت ہر روپ میں معزز اور قابل احترام ہیں۔۔۔!!!
 
محرم خواتین میں ماں، بہن، بیوی، بیٹی، نانی، دادی، خالہ، پھوپھی، ساس وغیرہ شامل ہیں، ان سب بالخصوص (ماں) کے ساتھ ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیے یہ ایک تحریر یا ایک بہت بڑی کتاب میں لکھ دینا نا ممکن سی بات یے، لہذا چند مخصوص باتوں پر روشنی ڈالتا ہوں۔۔۔!!!
 

ماں

ہمیشہ مسکرا کر دیکھنا ماں کی عزت ہے، نرم آواز میں بات کرنا ماں کی عزت یے، ہر پکار پر لبیک کہنا ماں کی عزت ہے، اپنی تنخواہ ماں کے ہاتھ میں رکھنا ماں کی عزت ہے، بیمار ہو تو طبعیت و صحت کا خاص خیال رکھنا ماں کی عزت ہے، بولے بغیر ضروریات و خواہشات پوری کردینا ماں کی عزت یے، ماں کی رضا اللہ کی رضا میں ماننا ماں کی عزت یے، سب سے بڑی بات کہ زندگی بھر ایک “اُف” نا نکلنے دینا ماں کی عزت ہے۔۔۔!!!
 

بہن

 بہن بڑی ہو تو کبھی اونچی آواز میں بات نا کرنا، بہن چھوٹی ہو تو کبھی ہاتھ نا اٹھانا، شہر سے باہر جاؤ تو لازمی بہنوں کے لیۓ کچھ لیکر آنا، گھر میں انکے کیۓ کاموں میں نقص نا نکالنا، فارغ ہو تو گھر کے کاموں میں بہن کا ہاتھ بٹانا، انکے کاموں پر انکی حوصلہ افزائ کرنا، اچھے کاموں پر انہیں انعام یا تحفہ دینا، انکی علمی سوجھ بوجھ کے لیۓ فکرمند ہونا، غلط کاموں سے روکنا، اچھے کاموں پر تعریف کرنا، اور وراثت میں سے اسکا حصہ دینا۔۔۔!!!
 

بیوی

 کھانا ساتھ کھانا، ایک دو نوالے ہاتھ سے کھلانا، اداس بیٹھی ہو تو ہاتھ پکڑ ساتھ ہونے کا احساس دلانا، پیشانی پر بوسہ دینا اسکی خوبصورتی کی تعریف کرنا، اسکے کاموں کی تعریف کرنا، گھر کے کاموں میں اسکا ہاتھ بٹانا، اسکی ضروریات و خواہشات کے لیۓ فکرمند ہونا، گھر والوں کے سامنے اسکو بے عزت نا کرنا، اسکے گھر والوں کی برایئاں نا کرنا، بیوی کو وقت دینا اور اس سے محبت کا اظہار کرتے رہنا۔۔۔!!!
 

بیٹی

 بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو ترجیح دینا، ایک طرف بیٹا کہے دوسری طرف بیٹی کہے تو بیٹی کی مان لینا، گھر میں کوئ چیز لاؤ تو پہلے بیٹی کو دینا، بیٹی کی تعلیم و تربیت، ضروریات و خواہشات کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا، دوسرے شہر جاؤ تو واپسی پر بیٹی کے لیۓ لازمی کچھ لیتے آنا، زمانے کی گندگی سے اسکی حفاظت کرنا، اسکے سامنے اسکے جہیز کے لیۓ پریشان مت ہونا، نیک اور اچھے اخلاق والے شخص کے ساتھ نکاح کرنا اور اسے وراثت میں سے حصہ دینا۔۔۔!!!
 
تحریر چونکہ لمبی ہوتی جارہی ہے لہذا اب ایک مختصر نظر غیر محرم عورتوں کے ساتھ رویہ پر ڈالتے ہیں کیوں کہ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ, جمیل صاحب آپ لمبی تحاریر لکھنے لگے ہیں۔۔۔!!
 

غیر محرم

 غیر محرم عورت کو عزت دینے کا سب سے بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ اس سے شرعی پردہ کیا جاۓ خواہ وہ آپ کی رشتہ دار ہو، پردہ مرد عورت دونوں پر فرض ہے، اسی طرح راہ چلتے کوئ خاتون نظر آجاۓ فوراً نظریں نیچے کرلی جایئں، اگر کوئ شخص کسی عورت کو موبائل فیس بک یا کسی بھی اعتبار سے تنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو یا کرتا ہو تو اس شخص کو اس کام سے روکنا بھی اس عورت کی عزت کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔
 
ہسپتال، اسکول، کالج، بازار، اور بس وغیرہ میں اپنی جگہ چھوڑ کر خاتون کو جگہ دینا بھی عزت کے زمرے میں آتا ہے،
اسی طرح کسی عورت کا کوئ عیب یا خامی کا معلوم ہوجاۓ تو اسے بھی راز میں رکھنا عزت کے زمرے میں آتا یے۔۔۔!!!
 
تحریر لمبی ہوگئ ہے آخر میں وہی مختصر بات دہراؤں گا کہ عورت ہر روپ میں معزز اور محترم ہے خواہ محرم ہو یا غیر محرم اور ان تمام باتوں کا لب لباب یہ نکلتا ہے بہترین مرد وہ ہے جس کی وجہ سے کسی عورت آنکھ میں آنسو نا آۓ پھر وہ چاہے محرم ہو یا غیر محرم۔۔۔!!!

Hadith: When Allah SWT loves someone …

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation Volumn 004, Book 054, Hadith Number 431. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira RA : The Prophet...

قلم اور روشنائی

سورہ لقمٰن آیت نمبر 27   وَ لَوۡ اَنَّ مَا فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ شَجَرَۃٍ  اَقۡلَامٌ  وَّ  الۡبَحۡرُ  یَمُدُّہٗ  مِنۡۢ بَعۡدِہٖ سَبۡعَۃُ  اَبۡحُرٍ  مَّا نَفِدَتۡ  کَلِمٰتُ اللّٰہِ...

22 Duas from The Holy Quran

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hadith: Good Dreams and Bad Dreams

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

World’s first under water mosque

sorry i dont have the pictures :) A group of...

فاتح کون ،مورتی یا مکھی؟

*فاتح کون ،مورتی یا مکھی؟*یہ بے جان مورتیاں اور...

Hadith: The 5 Pillars of Islam

Sahih Al Bukhari - Book of Belief Volumn 001, Book...

Hazrat Luqman’s (Alaihe Salam) advice for his son

are we giving these advices to our sons and...

Hadith: Mourning for how many days?

Funerals - 28th Rajab 1433 (18th June...

متعلقہ مضامین

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

مام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی خوش اخلاقی کا واقعہ

 خطیب نے ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ایک موچی امام  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے پڑوس میں رہتا تھا، دن بھر بازار میں...
Previous article
Next article