حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین باتیں اگر کسی شخص کے اندر پائی جائیں تو اللہ تعالٰی اس شخص کو قیامت کےدن اپنی حفاظت میں لے گااوراسے جنت میں داخل کرے گا
1 کمزوروں کے ساتھ نرمی کا برتاو
2 والدین کے ساتھ شفقت ومحبت
3 غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک
اور تین صفتیں ایسی ہیں جس شخص میں پائی جائیں گی اللہ اس کو اپنے عرش کے سایہ میں جگہ دے گا اس دن جب اس کے سائےکے سوا کوئی سایہ نہ ھوگا
1 ایسی حالت میں وضو کرے جب کے وضو کرنے کو طبعیت نہ چاہے (سخت سردی کےدنوں میں )
2 تاریک راستوں میں مسجد کو جانا(نماز باجماعت کے لہے)
3 بھوکے آدمی کوکھانا کھلانا (ترغیب و ترہیب )