back to top

مسجد میں ایک نوجوان کی انوکھی واردات 

از ڈاکٹر ریاض احمد

پچھلے اتوار نمازِ عصر کے بعد ہم اپنی
چپلیں اٹھانے شیلف کے پاس آئے تو دیکھا کہ ایک صحت مند خوش پوش نوجوان باہر نکلنے
کی راہ داری میں کھڑا لوگوں سے کچھ سوال کر رہا ہے۔ ہم وہیں رک گئے اور اس لڑکے کے
حلیے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وہ کہیں سے مانگنے والا نظر نہیں آیا۔ پھر ہم نے اپنے
خیال کو جھٹک دیا کہ ایسے ہی کچھ لوگوں کو سڑک پر ہاتھ پھیلائے روز دیکھتے ہیں۔ ہم
نے دیکھا کہ وہ لڑکا اپنے قریب سے گذرنے والے شخص سے کوئی سوال کرتا ہے۔ اور لوگ
اسے مختصر سا جواب دیکر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کسی نے اسے کچھ نہیں دیا۔ 

یونکہ اس نے ماسک پہنا ہوا تھا، ہم
نے فیصلہ کیا کہ اسے سمجھانا چاہیے کہ مانگنا اچھی بات نہیں۔ اور اسی ارادے سے اس
کے قریب رہتے ہوئے راہ داری پر چل پڑے۔ 

‘السلام علیکم! ایک بات پوچھنی تھی؟’،
ہمیں قریب آتا دیکھ کر اس نے سوال کیا۔

‘وعلیکم السلام! جی پوچھیں’، ہم نے اس
سے فاصلہ رکھتے ہوئے رستہ چھوڑ کر رکتے ہوئے کہا۔

‘سمع اللہ لمن حمدہ کا کیا مطلب ہے؟’،
اس نے جاننے کا تاثر دیتے ہوئے پوچھا۔

‘آپ کو نہیں پتا؟’، ہم نے حیران ہوتے
ہوئے جواباً پوچھا۔

‘آپ کو پتا ہے تو بتا دیں ورنہ کوئی
بات نہیں’، اس نے بڑے احترام سے اپنا سوال دھرایا۔

‘بیٹا اس کا مطلب ہے، اللہ نے اس کی
سن لی جس نے اس کی تعریف کی’، ہم نے مسکرا کر جواب دیا اور اسے دعا دیتے ہوئے آگے
بڑھ گئے۔ اب ہمارے دل میں اس کے لئے اچھے جذبات تھے کہ وہ مانگنے والا نہیں تھا۔

مسجد سے نکلنے سے پہلے ہم نے پلٹ کر
دیکھا تو وہ لڑکا اب بھی وہیں کھڑا تھا۔ ہمیں یہ عجیب لگا، ہم گیٹ سے ہٹ کر کھڑے
ہو گئے تاکہ اس پر نظر رکھیں۔ وہ اسی طرح لوگوں سے سوال کر رہا تھا۔ اس مرتبہ ہم
نے مشاہدہ کیا کہ وہ ایک پرچی پر کچھ نوٹ بھی کرتا جا رہا ہے۔ ہم قریب ہی گیٹ کے
ساتھ جوتے پہنے والوں کے لئے رکھی تھری سیٹر پر بیٹھ گئے کہ جب وہ اپنے کام سے
فارغ ہو تو اس سے معلوم کریں کہ جب ہم نے مطلب بتا دیا تو وہ کیوں اور لوگوں سے
پوچھ رہا ہے؟ کیا اسے ہمارے بتائے مطلب سے اتفاق نہیں؟ یا کوئی اور ہی معاملہ ہے؟

پانچ منٹ بھی نہیں گذرے کہ اس نے اپنی
پرچی کا جائزہ لیا اور اس پر مختصر سا کچھ لکھ کر جیب میں ڈالا اور اپنی چپل اٹھا
کر گیٹ پر آ گیا۔ 

‘بیٹا! کیا آپ ہمیں پانچ منٹ دے سکتے
ہیں؟’، باہر نکلنے سے پہلے ہم نے اسے پکڑ لیا۔

‘جی ڈاکٹر صاحب، فرمائیں’، اس کا
انداز معدبانہ تھا۔

‘تشریف رکھیں’، ہم نے اپنی سے دور
والی نشست کی طرف اشارہ کیا۔ ‘کیا ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہم سے “سمع اللہ لمن
حمدہ” کے معنی جان لینے کے بعد آپ اور لوگوں سے کیا پوچھ رہے تھے؟’، اس کے
نشست پہ بیٹھنے پر ہم نے سوال کیا۔

‘ڈاکٹر صاحب! میں ان سے بھی “سمع
اللہ لمن حمدہ” کا مطلب پوچھ رہا تھا؟’، اس نے اعتماد سے جواب دیا۔

‘کیا آپ ہمارے جواب سے مطمئن نہیں یا
اسے غلط سمجھ رہے ہیں؟’، ہمیں کچھ تشویش ہوئی۔

‘نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ مجھے مطلب
پتا تھا اور وہی جو آپ نے بتایا۔ لیکن میں ایک سروے کر رہا تھا۔ کہ کتنے لوگ سمجھ
کر نماز پڑھتے ہیں۔ اگر آپ کو دلچسپی ہو تو میں اپنے سروے کے تنائج آپ کو بتاؤں’،
اس نے وہی پرچی اپنی جیب سے نکالتے ہوئے کہا۔

‘ضرور کیوں نہیں! ایسا کرتے ہیں کہ
اندر چل کر بیٹھتے ہیں شاید کسی کو جوتے پہنے یا اتارنے کے لئے جگہ کی ضرورت ہو۔
ویسے بھی اکّا دُکّا نمازی ہی رہ گئے ہیں اندر’، ہم نے نوجوان کے سروے میں دلچسپی
ظاہر کرتے ہوئے کہا۔

ہم دونوں وہاں سے اٹھ کر مسجد کے صحن
میں آگئے اور ایک ایسا گوشہ تلاش کر لیا جہاں سے کسی نمازی کی، ہماری دھیمی گفتگو
سے یکسوئی متاثر نہ کرے۔

‘ہاں میاں! پہلے تو آپ اپنا تعارف
کرائیں اور پھر اپنے سروے کے بارے میں بتائیں’، ہم نے مزید اپنی دلچسپی اور تجسس
ظاہر کرتے ہوئے کہا۔

اپنا مختصر تعارف کروانے کے بعد اس نے
پرچی کھولی، ‘میں نے 27 نمازیوں سے یہ سوال پوچھا۔ میرا حدف وہ لوگ تھے جنہیں میں
باقاعدگی سے نماز پڑھتے دیکھتا تھا۔ 15 لوگوں نے کہاں “امام صاحب سے
پوچھیں”۔ سات (7) لوگوں نے آپ والا ہی جواب دیا کہ “آپ کو نہیں
پتا؟” اور تیزی سے گذر گئے۔ تین (3) کا مشورہ تھا کہ “نماز کی کتاب
دیکھیں” اور دو (2) نے صاف کہا کہ “صحیح سے نہیں پتا”۔ بہت سے
لوگوں نے تو شاید ڈرتے ہوئے، بات ہی نہیں سنی کہ کہیں انہیں پیسوں سے مدد کا نہ
کہہ دیا جائے’۔

‘اس سروے کی ضرورت آپ کو کیوں پیش
آئی؟’، ہم نے نوجوان سے پوچھا۔

‘اس لئے کہ ہم نے لوگوں کی نماز میں
چوری دیکھی تھی تو ہمیں خیال پیدا ہوا کہ دیکھیں کہ انہیں پتا بھی ہے کہ نماز آخر
ہے کیا؟’، نوجوان کا نماز سے لگاؤ اس کی گفتگو سے عیاں تھا جب اس نے نماز میں چوری
کی اصطلاح استعمال کی۔

‘شاباش! ماشااللہ آپ نے تو حیران کر
دیا۔ لیکن یہ تو بڑی مایوس کن صورتِ حال نکلی۔ اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟’، ہم نے
نوجوان کو ستائشی نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا۔

‘ڈاکٹر صاحب میرا ارادہ ہے کہ کسی کا
نام ظاہر کئے بغیر، ان نتائج سے مسجد کے امام صاحب کو آگاہ کروں اور انہیں مشورہ
دوں کہ وہ نمازیوں کو صحیح نماز، اس کے معنی کے ساتھ سکھائیں۔ کیونکہ نبی ﷺ کی
حدیث صحیح بخاری میں ہے کہ ”نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا
ہے”۔ تو کیا آپ بغیر سمجھے نماز پڑھتے ہوں گے؟ ظاہر ہے ایسا نہیں ہے۔ تو کیا
ہمیں بھی نماز کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت نہیں؟’، نوجوان نے بڑے جذباتی انداز سے
اپنا ارادہ ہمیں بتایا۔

ہم نے اس چھوٹی سی عمر میں نوجوان کی
اتنی عمدہ و مثبت سوچ، طریقہ کار اور ارادے کی، ایک مرتبہ پھر کھل کر تعریف کی۔
اور ضرورت پڑنے پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

چیونٹی اگر ہاتھی کے کندھوں کے درمیان چل پھر رہی ہوگی تو ظاہر ہے اس جگہ کو وہ بہت وسیع میدان سمجھے گی

هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ ذَلُولًا فَٱمْشُوا۟ فِى مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا۟ مِن رِّزْقِهِۦ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلنُّشُورُ آیت 15{ ہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَـکُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا } ”وہی...

Our Role in Namoos-e-Risalat

Assalam-o-Alaikum….! Are we really helpless in the matter of Toheen-e-Risalat PBUH ?  What possible we can do practically?  An article by Orya Maqbool...

Curing Week Eye Sight

مرغی کے انڈے

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Secrets in Sujood

Part I | Part II | Part III |...

Hadith: 3 Nice Advices

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

دجال سے بھی ذیادہ خوفناک شرک خفی ھے

  رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: "کیا میں...

Feel Allah’s presense

ALLAH is with you Always: ...

مجلسوں کے بھی آداب ہوتے ہیں

   ہماری ایک عزیزہ کے چہرے پر الرجی ہوگئی ان...

Islamic Article: Cleaning the Inner You

By Junaid Tahir  While reading...

Hadith: starting from right is Sunnah

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007,...

متعلقہ مضامین

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

سچی کہانی – بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ

* بیماریاں (کرونا، الرجی، ڈیمنشیا وغیرہ) اور لمبا سجدہ (سچی کہانی) *یہ تحریر اب لکھ رہا ہوں ، کیونکہ شاید اس کی اب سب...

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

‏نادان لڑکی – شبنم اور جاوید

وہ ہانپتی کانپتی سیڑھیاں چڑھتی چھت پر پہنچی جانے کیوں نیچے جانے کے بجائے وہ اوپر آ گئی ۔  ٹرن ٹرن ۔۔ فون فور بجنے...